Connect with us

صحت

نمک کا استعمال خطرناک

شائع شدہ

کو

نمک کا استعمال خطرناک

ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال معدے اور آنتوں میں پائے جانے والے انسان دوست بیکٹیریا کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور ان کے متاثر ہونے سے ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق ہوجاتا ہے۔ ساتھ ہی دیگر کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جو انسان کے فطری دفاعی نظام کو متاثر کرتی ہیں۔
اگرچہ نمک اور بلڈ پریشر کے درمیان گہرا تعلق پہلے ہی دریافت ہوچکا ہے لیکن نمک کی معدے کے بیکٹیریا کو تباہ کرنے کی وجہ پہلی بار سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ نمک سے بھرپور غذائیں کھانے سے ازخود امنیاتی امراض (آٹو امیون ڈیزیز) بھی پیدا ہوسکتی ہیں جن میں ملٹی پل اسکلیروسس بہت نمایاں ہیں۔ یہ تحقیق جرمنی میں واقع میکس ڈیلبرؤک سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن میں ہوئی ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ دہی، پنیر اور دیگر خمیر والی غذاؤں میں خاص قسم کے بیکٹیریا ’لیکٹو بیسی لس‘ پائے جاتے ہیں جو ہمیں کئی امراض سے بچاتے ہیں۔

صحت

اسمارٹ اسٹنٹ متعارف

شائع شدہ

کو

اسمارٹ اسٹنٹ متعارف

دل کی بند رگوں کو کھولنے والے اسٹینٹ ایک مرتبہ بند رگ اور شریان کھولنے کے بعد خاموشی سے ایک جگہ موجود رہتے ہیں لیکن اب جدید اسمارٹ اسٹینٹ خون کے بہاؤ میں معمولی کمی کو نوٹ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو خبردار کرسکتے ہیں کہ کسی مقام سے دل کی شریان دوبارہ تنگ ہورہی ہے۔

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا (یو بی سی) کے ماہرین نے ایک اسمارٹ اسٹینٹ تیار کیا ہے جو ازخود شریان میں خون کے بہاؤ کو نوٹ کرتے ہوئے وائرلیس سگنل کے ذریعے ڈاکٹر اور مریضوں کو خون کی نالیاں سکڑنے سے خبردار کرتا ہے۔اکثر صورتحال میں اسٹینٹ لگانے کے بعد بھی دل کی رگوں میں رکاوٹی مادہ (پلاک) جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جس سے مزید پیچیدگیاں بھی جنم لیتی ہیں۔ اس عمل میں ٹشوز اسٹینٹ کے اردگرد جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں جسے طب کی زبان میںریسٹینوسس کہا جاتا ہے اور اس کا اندازہ سی ٹی اسکین کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ورزش کافی نہیں

شائع شدہ

کو

ورزش کافی نہیں

شعبہ طب کے معروف تحقیقی جریدے بی ایم جے میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ڈیمینشیا کے مریضوں میں باقاعدگی سے کی جانے والی جسمانی ورزش مرض کی شدت میں کمی کا باعث نہیں ہوتی، ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا 500 افراد پر کی گئی تحقیق نے پرانی تحقیق کو غلط ثابت کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ورزش ڈیمینشیا کے مرض پر قابو پانے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
برطانیہ میں کی گئی اس تحقیق میں 500 مریضوں کو شریک کیا گیا جن میں سے 329 کو چار مہینے تک باقاعدگی سے ہفتے میں دو بار 60 سے 90 منٹ تک ورزش کرائی گئی جب کہ ان مریضوں کو گھر پر بھی ایک گھنٹہ ورزش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اسی طرح بقیہ مریضوں کا بغیر ورزش کے علاج جاری رکھا گیا۔ تمام مریضوں کی اوسط عمر 77 برس تھی۔
تحقیق کے 8 ماہ پورے ہونے کے بعد دونوں گروپس میں شامل مریضوں کا خصوصی معائنہ اور تجزیہ کیا گیا جس سے پتا چلا کہ ورزش کرنے والے گروہ اور بغیر ورزش کے علاج جاری رکھنے والے مریضوں میں کوئی فرق سامنے نہیں آیا۔ دونوں گروہوں میں ڈیمینشیا کی علامات برابر تھیں اور دونوں گروہ کے مریضوں میں مرض کی شدت میں کوئی خاص کمی واقع نہیں ہوئی تھی۔
برطانیہ کے کنگز کالج کے ماہر نفسیات نے اس تحقیق کی بنیاد پر کہا ہے کہ ڈیمینشیا کے مریضوں کے کامیاب علاج کے لیے ورزش کے بجائے اور بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جس میں مکمل توجہ، پائیدار باہمی التفات اور مسلسل خبر گیری زیادہ اہم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

علاج دریافت

شائع شدہ

کو

علاج دریافت

ہانگ کانگ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے ایڈز کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نےعلاج کو "فنکشنل ٹریٹمینٹ" کا نام دیا ہے۔اس کو چوہوں پر جب آزمایا گیا تو حیران کن طور پر قوت مدافعت میں اضافے کی وجہ سے ان میں ایڈز کا مرض ختم ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں