Connect with us

پاکستان

روک دیا

شائع شدہ

کو

روک دیا

ایف آئی اے نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کوسعودی عرب جانے سے روک دیا،ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اپنے قریبی دوست زلفی بخاری کے ساتھ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب عمرہ ادائیگی کے لئے جارہے تھے کہ ایف آئی اے حکام نے انہیں نورخان ایئربیس پر روک لیا۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کوسعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اور جب تک وزارت داخلہ تحریر ی اجازت نہیں دیتی ہم زلفی بخاری کوجانے نہیں دے سکتے جبکہ اگرعمران خان چاہیں تو وہ جا سکتے ہیں۔

پاکستان

خطرہ بڑھ گیا

شائع شدہ

کو

خطرہ بڑھ گیا

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی۔
ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی یومیہ فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی جب کہ متوقع مون سون بارشوں سے جلد صورتحال معمول پر آجائے گی۔ ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہری کفایت شعاری سے پانی استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دوسری بیوی

شائع شدہ

کو

دوسری بیوی

پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے امیدوار برائے قومی اسمبلی اور نامور سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی کا انکشاف ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ طوبی عامر ایک پرائیویٹ چینل میں کورآڈنیٹیر تھیں ۔ عامر لیاقت نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود ہی انکشاف کیا جس کے بعد ’’کھوج ‘‘ٹیم نے کھوج لگائی اور ان کی بیوی کی تصویر بھی حاصل کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیشنگوئی

شائع شدہ

کو

پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے شہر میں صبح اور شام کے وقت پھر بونداباندی کی پیش گوئی کردی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق آئندہ آنے والے ہفتے کے دوران قبل از مون سون سلسلے کے نتیجے میں شہر کا مطلع مرطوب اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے صبح اور رات کے وقت بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں درجہ حرارت معتدل رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں