Connect with us

کھیل

پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی

شائع شدہ

کو

پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی

سکاٹ لینڈ نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، واحد ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
سکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کو واحد ون ڈے میں دلچسپ مقابلے میں 6 رنز سے شکست دے کر پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس سے اس نے منگل اور بدھ کو دو ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ 372 رنز ہدف کے تعاقب میں جونی بیئر سٹو کے لاٹھی چارج کی بدولت انگلینڈ کو پہلی وکٹ سے 129 رنز کی بنیاد نصیب ہوئی، جونی بیئر سٹو نے ہارڈ ہٹنگ کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے صرف 59 بالز کا سہارا لیتے ہوئے 105 رنز بنائے، انھیں برنگٹن نے مونسی کی مدد سے قابو کیا.

کھیل

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز

شائع شدہ

کو

پاکستان کی دھوم

 فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ سے قبل ٹاس کا سکہ اچھالے گا۔

احمد رضا فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے، ان کا تعلق کھیلوں کے سامان کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شہر سیالکوٹ سے ہے، ان کے خاندان کے لوگ تین پشتوں سے دنیا کی بڑی بڑی لیگز کیلیے ہاتھوں سے فٹبال بنانے کا کام کر رہے ہیں، رضا برازیلی ٹیم کے مداح ہیں اور نیمار ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔مشروب ساز ادارے نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کو بھی اسپانسر کیا ہے، احمد رضا کی اس کاوش کو معروف فلمساز شرمین عبید چنائے ڈاکومنٹری کی شکل میں فلما رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آم کے دلدادہ

شائع شدہ

کو

آم کے دلدادہ

 ڈیرن سیمی بھی پھلوں کے بادشاہ آم کے دلدادہ نکلے۔

کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں، ایک گٹھلی پر کافی زیادہ مقدار میں آم کا گودا باقی ہے، اس طریقے سے آم کھانے والے کو غیرمہذب کہا گیا ہے، دوسری گٹھلی پر بھی کچھ مقدار میں آم کا گودا لگا ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو اناڑی کہا گیا ہے، تیسری گٹھلی بالکل صاف ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو پروفیشنل کہا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اعلان جلد ہوگا

شائع شدہ

کو

اعلان جلد ہوگآ

دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ فاسٹ بائولر محمد عامر کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دورہ زمبابوے میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کی۔ قومی ٹیم کا مختصر کیمپ 25 جون سے لگے گا اور 28 جون کی رات قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو کسی ایک سکواڈ میں آرام دیا جا سکتا ہے جب کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔ زمبابوے میں پاکستان اور آسٹریلیا سمیت سہ ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم جولائی سے شیڈول ہے جس کے بعد گرین شرٹس نے میزبان ملک کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں