Connect with us

پاکستان

نوازشریف کے بائیکاٹ کا مطالبہ

شائع شدہ

کو

نااہلی حق پارلیمنٹ کا

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ خواجہ حارث نیب ریفرنسز سے دست بردار نہیں ہوئے بلکہ ان کو دستبردار کروایا گیا۔میڈیا نواز شریف کی پریس کانفرنسز کا بائیکاٹ کرے کیونکہ یہ پریس کانفرنسز نہیں ہیں جہاں کسی کوسوال کرنے کی اجازت ہیں نہیں دی جاتی ۔

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کی پریس کانفرنس کو پریس کانفرنس نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ اپنا بیان دیکر چلے گئے اور کسی کوسوال کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ میڈیا کوایسی پریس کانفرنسز کا بائیکاٹ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ حارث سے جو کام کروایا گیا ہے لیکن میں آپ کوبتانا چاہتا ہوں کہ میں آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو شہید کے لئے دن رات مقدمات میں پیش ہوا ہوں۔ میں ایک کیس میں 9گھنٹے پیش ہوا تھا اور میری ٹانگیں کاپ رہی تھیں ۔ وکیلوں کو یہ کشٹ کاٹنے پڑتے ہیں اور خواجہ حارث یہ کرسکتے تھے لیکن ان کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کیس سے دستبردار ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کیس میں ایک ایک گواہ پر تیس30دن جرح ہو تی رہی ہے یہ رعایت صر ف شہزادوں کوملتی ہے ہم جیسوں کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنی رعایت اس کیس میں نواز شریف کے ساتھ برتی گئی ہے کبھی کسی سے نہیں برتی گئی ۔ آج تک کسی نے ان سے نہیں پوچھا کہ آپ کے بیٹے مفرور کیوں ہیں؟نواز شریف کا کیا اپنے بیٹوں سے پوچھنا نہیں بنتا تھا کہ تمہارے پاس اتنے پیسے کہاں سے آگئے ہیں؟ تاکہ میں عدالت میں جواب دیکر اپنی جان خلاصی کروا سکوں۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں غلط سمت جارہی ہیں ۔ عدالت کو پوچھنا چاہئے کہ آپ اپنے بیٹوں کے پاس جا کر رہتے ہیں تو ان سےپوچھیں  کہ اتنی دولت آپ کے پاس کہاں سے آئی ہے ؟اعتزاز احسن نے کہا کہ دفاع کیلئے جتنا موقع عدالت نے نواز شریف کو دیا ہے کسی کونہیں دیا گیا مگر وہ اپنے دفاع میں کوئی منی ٹریل نہیں دے سکے ۔لندن ائر پورٹ پر ان کا دفاع ان کے مفرور بیٹے کرتے ہیں۔

پاکستان

چورن اب نہیں بکے گا

شائع شدہ

کو

چورن اب نہیں بکے گا

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں اور اب عمران خان کا چورن اب نہیں بکے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 5 سال کیا کام کیا، آج عمران خان کے ساتھ وہی ہورہا ہےجوانہوں نے اپنے کارکنوں کوسکھایا، کارکن لاٹھیاں اٹھا کراپنے لیڈر کو ڈھونڈ رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں، اب عمران خان کا چورن نہیں بکے گا، ٹکٹوں کی غلط تقسیم کرنے والے منہ چھپارہے ہیں اورعمران خان نے 5 سال اس کونکال دو، اس کو ہٹادوکے علاوہ کیا کام کیا، (ن) لیگ کا الیکش میں جھوٹوں کے ساتھ مقابلہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنےمنشورکا اعلان کرے گی، نیب میں طلبی صرف (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ہورہی ہے، جس کے آگے بھی شریف لگے، نیب اسے طلب کررہی ہے، اگرکرپشن کا کوئی ثبوت ہے توسامنے لائیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے، 3 دفعہ منتخب وزیراعظم نے100 سے زائد پیشیاں بھگتیں ہیں جب کہ کسی کی بیماریوں کوسیاسی رنگ دیناٹھیک نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

شائع شدہ

کو

کل حلف اٹھائیں گے

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کا کہنا ہے کہ صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں نگران وزیراعظم کوعام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور باپ کی جاگیر نہیں

شائع شدہ

کو

لاہور باپ کی جاگیر نہیں

مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے جوتے پالش نہیں کر سکتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کا اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھوٹے کارکن کی حیثیت سے عملی سیاست کا آغاز کیا، میرے خون میں مسلم لیگ تھی ہے اور رہے گی، میرے والد نے ایوب خان اور یحیٰ خان کے دور میں جیلیں کاٹیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے 5 سال پابند سلاسل رہا، 8 سال نواز شریف کا ترجمان رہا اور مسلم لیگ ن پنجاب کا سیکریٹری جنرل بھی رہا۔ان کا کہنا تھا 2002 میں نواز شریف اور کلثوم نواز کا کورنگ امیدوار تھا، میری جگہ کچھ اور لوگوں کو آگے کر دیا گیا لیکن ایک لفظ نہیں کہا، اس بار بھی میری جگہ کسی اور امیدوار کو آگے کر دیا گیا۔

زعیم قادری نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا، نوکری صرف اپنے کارکنوں کی کروں گا۔انہوں نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سن لو لاہور تمہاری یا تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے، تمہیں سیاست کر کے دکھاؤں گا‘۔

زعیم قادری کا حمزہ شہباز کو کہنا تھا کہ تم اپنے بوٹ پالیشیوں کو لاؤ اور الیکشن لڑو، میرا مقابلہ تمہارے ساتھ ہے، میں پنجاب اور پاکستان کے ورکرز کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، بڑھکیں نہیں مارتا آج سے الیکشن اور جنگ دونوں اکٹھی ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں