Connect with us

پاکستان

قیمت میں اضافہ

شائع شدہ

کو

سستا ہوگیا

ڈالر مہنگا ہونے سے ملک میں سونا بھی مہنگا ہوگیا ،ایک دن میں فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے اضافے کے بعد 58ہزار 400روپے ہوگئی ۔ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے سے 50 ہزار 68 روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی سے 1295 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان

تمام سہولیات فراہم کریں گے

شائع شدہ

کو

تمام سہولیات فراہم کریں گے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف،منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے، انشاء اللہ نگراں حکومت اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ضروری سہولت فراہم کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ووٹرز کو بھی پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیں گے، اس حوالے سے ہمارے اقدامات اور کارکردگی خود گواہی دے گی جب کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری کے ساتھ محدود مدت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خطرہ بڑھ گیا

شائع شدہ

کو

خطرہ بڑھ گیا

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی۔
ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی یومیہ فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی جب کہ متوقع مون سون بارشوں سے جلد صورتحال معمول پر آجائے گی۔ ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہری کفایت شعاری سے پانی استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دوسری بیوی

شائع شدہ

کو

دوسری بیوی

پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے امیدوار برائے قومی اسمبلی اور نامور سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی کا انکشاف ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ طوبی عامر ایک پرائیویٹ چینل میں کورآڈنیٹیر تھیں ۔ عامر لیاقت نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود ہی انکشاف کیا جس کے بعد ’’کھوج ‘‘ٹیم نے کھوج لگائی اور ان کی بیوی کی تصویر بھی حاصل کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں