Connect with us

پاکستان

فوج کیخلاف مہم کا انکشاف

شائع شدہ

کو

سمجھوتے مسترد

مسلم لیگ ن ملک میں عام انتخابات ملتوی کرانے کے لیے متحرک، نیب ریفرنسز میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے ساتھ غیر ملکی میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے خلاف بھی مہم شروع کر دی گئی۔ انتخابات میں امن وامان کے سوائے فوج کے کسی بھی کردار کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن احتساب عدالت کا فیصلہ 25 جولائی کے قریب چاہتی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد انتخابی عمل اور عدالتی نظام پر شکوک و شبہات پیدا کرنا ہے۔ پارٹی کے چند سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو اس مؤقف سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات میں امن وامان کے سوائے فوج کے کسی بھی قسم کے کردار کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
سینیٹر پرویز رشید نے رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کے علاوہ فوج کا کوئی کردار تسلیم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن پولنگ بوتھ کے اندر صرف الیکشن کمیشن کا عملہ موجود ہونا چاہیے، فوجیوں کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے خلاف مہم غیر ملکی میڈیا کے ذریعہ چلائی جا رہی ہے جبکہ فوج ٹاسک ملنے کی صورت میں ملک میں محفوظ اور پُرامن انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔

پاکستان

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

شائع شدہ

کو

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے مستحکم سے منفی کردیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2016 سے زرمبادلہ کے ذخائر 40 فیصد کم ہوئے ہیں اور ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ماہ کی درآمد کیلئے کافی ہیں۔موڈیز کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو میں بہتری کے امکانات موجود ہیں اور مرکزی بینک کی جانب سے پالیسی سخت کرنے کے فوائد ہوں گے جب کہ پاکستان کی معاشی نموجی ڈی پی کے 5 فیصد سے زائد رہے گی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگی جب کہ اگلے مالی سال معاشی شرح نمو 5.8 فیصد کے بجائے 5.2 فیصد ہوگی۔موڈیز کے مطابق توانائی منصوبوں میں بہتری سے معیشت بیرونی اوراندرونی دھکچے برداشت کرسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نثار کے گھر جلسہ

شائع شدہ

کو

پروٹوکول ختم

پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں چودھری نثار علی خان کے آبائی حلقہ ٹیکسلا میں جلسہ کرے گی۔

اس جلسہ سے میاں نوازشریف خود خطاب کریں گے تاہم اس سلسلہ میں ابھی مشاورت جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بہادری دیکھانے کی ضرورت نہیں

شائع شدہ

کو

واپسی کیلئے مشورے

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں نے جنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور مجھ پر کمنٹس ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نےجنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا ہے؟ مجھے عدالت میں گرفتار نہ کرنے کا تو کہا گیا مگر اس کے بعد کیا ہو گا؟انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہر حلقے میں جانا چاہتا تھا اور میرا مقصد پاکستان آکر اپنی پارٹی کو لیڈ کرنے کے لیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا پورا ارادہ ہے کہ میں پاکستان آؤں اور وقت آئے گا تو میں ضرور پاکستان واپس آؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں