Connect with us

انٹرنیشنل

صحافیوں پر مقدمہ

شائع شدہ

کو

صحافیوں پر مقدمہ

میانمار کی عدالت نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے تعلق رکھنے والے 2 صحافیوں پر روہنگیا کے خلاف قتل عام کی رپورٹنگ کے دوران رازداری برتنے کے ملکی قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ چلانے کے احکامات دے دیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ فیصلے کے دن کو ملکی تاریخ میں آزادانہ صحافت کا سیاہ دن قرار دیا جا رہا ہے دونوں صحافی باضابطہ مقدمہ چلنے سے 7 ماہ قبل سے ہی زیر حراست ہیں جنہیں میانمار کے رازداری برتنے کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں مقدمے کی پہلی سماعت کے لیے 16 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے دونوں صحافیوں پر اگر الزام ثابت ہوگیا تو انگریز دور کے بنے ہوئے قانون کے تحت انہیں 14 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

انٹرنیشنل

شام کا قبضہ

شائع شدہ

کو

شام کا قبضہ

شام کے سرکاری میڈیا نے کہا ہےصدر بشار الاسد کی وفادار فورسز نے ملک کے جنوب مغرب میں باغیوں کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے فوجی اہمیت کی ایک چوٹی تل الحارہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی چوٹیوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔ سرکاری فورسز کی اس پیش قدمی کے بعد ملک میں سات سال سے جاری خانہ جنگی اب اسرائیل کی دہلیز کے قریب پہنچ گئی ہے جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ شام کے سرکاری ٹیلی وژن نے اپنی فوٹیج میں سرکاری فورسز کو اس علاقے میں سب سے اونچی چوٹی پر قومی جھنڈا لہراتے ہوئے دکھایا ہے جہاں سے 1974 کی حدبندی لائن اور اسرائیل کے زیر قبضہ گولان ہائٹس نظر آتی ہیں۔ تل الحارہ کی چوٹی، جو سطح سمندر سے 1100 میٹر بلند ہے، 2014 سے جبہتہ النصر گروپ کے کنٹرول میں چلی آ رہی تھی۔ اس چوٹی پر سے اردن اور اسرائیل کے الجلیل کے علاقے دکھائی دیتے ہیں۔ ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سرکاری فوجی جبہتہ النصر کے استعمال میں رہنے والے زیر زمین بینکرز کے سامنے کھڑے ہیں۔ کنکریٹ کے تختوں اور سیمنٹ کے ٹوٹے ہوئے حصوں سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ میزائلوں نے کس مقام پر ان بینکروں کو نشانہ بنایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

مقابلے کیلئے تیار

شائع شدہ

کو

مقابلے کیلئے تیار

ایرانی فوج کے سینیئر کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا زمینی، سمندری اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کی توانائی رکھتے ہیں، مسلح افواج اپنی توانائیوں اور استعداد کی بدولت کہیں بھی اور کسی بھی طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

نئے طیاروں کا آرڈر

شائع شدہ

کو

2020 الیکشن لڑنے کا فیصلہ

امریکا کی حکومت نے معروف طیارہ ساز کمپنی 'بوئنگ' کو دو نئے 'ایئر فورس ون' طیاروں کا آرڈر دے دیا ہے جنہیں امریکی صدر کے زیرِ استعمال طیاروں کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔ امریکی محکمۂ دفاع 'پینٹاگون' نے 'بوئنگ' کو یہ ٹھیکہ دینے کا اعلان منگل کو کیا ہے جس کی مالیت تین ارب 90 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ حکام کے مطابق 'ایئر فورس ون' کے لیے بوئنگ کے 8-747 ساختہ طیاروں کا انتخاب کیا گیا ہے جن پر سرخ، سفید اور نیلا رنگ کیا جائے گا۔ ٹھیکے کی تفصیلات کے مطابق یہ طیارے امریکی حکومت کو دسمبر 2024ء تک ملیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ 2020ء میں دوسری مدت کے لیے بھی صدر منتخب ہونے میں کامیاب رہے تو بھی وہ اپنے دورِ صدارت کے آخری چند ماہ ہی ان نئے طیاروں میں سفر کرسکیں گے۔ اس سے قبل یہ اطلاعات آتی رہی ہیں کہ امریکی ایئر فورس بوئنگ کمپنی پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ جلد سے جلد یہ طیارے تیار کرے کیوں کہ امریکی صدر کے زیرِ استعمال موجودہ 'ایئر فورس ون' طیاروں کے پرانے ہونے کے باعث ان کی مرمت اور انہیں پرواز کے قابل رکھنے پر خاصی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں