Connect with us

پاکستان

ڈیٹا چوری نہیں ہوسکتا

شائع شدہ

کو

ڈیٹا چوری نہیں ہوسکتا

چئیر مین نادرا عثمان مبین نے کہا ہے کہ سخت سیکیورٹی کے باعث نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکتا، تین ماہ میں نادرا کی کارکردگی سو فیصد بڑھائی ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی، عثمان مبین کا کہنا تھا کہ نادرا کا ڈیٹا چوری کرنا آسان کام نہیں ہے، سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، ڈیٹا کی حفاظت کے لیے نادرا کے ساتھ ساتھ دیگر ادارے بھی صورتحال پر نظر رکھتے ہیں، نادرا ڈیٹا تک ہر ملازم کی رسائی بھی نہیں جبکہ ڈیٹا کیلئے علیحدہ سیکیورٹی سسٹم موجود ہے۔ چئیر مین نادرا نے بتایا کہکراچی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران نادرا کی کارکردگی سو فیصد بڑھائی گئی ہے، بیس مارچ سے پہلے یومیہ ساڑھے چھ ہزار ٹوکن جاری ہوتے تھے، اب ایک روز میں ساڑھے تیرہ ہزار افراد کے شناختی کارڈ فارم پروسیس کیے جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ستاون سینٹرز میں سے باون سینٹرز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے، کراچی کے عوام کی سہولت کے لیے کچھ سینٹرز میں ڈبل شفٹ شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اندرون سندھ تیس سے زائد نادرا سینٹرز کو ون ونڈو کر دیا گیا ہے، چئیرمین نادرا نے بتایا کہ مختلف شہروں میں نادرا کی چودہ موبائل رجسٹریشن وینوں کا عملہ بھی مصروف عمل ہے۔اندرون سندھ بارہ اور دو کراچی میں مو بائل وینیں کام کررہی ہیں، ون ونڈو آپریشن بیس مارچ سے پہلے اٹھارہ فیصد تھا، اب ستانوے فیصد ہے۔

پاکستان

خراب قیمہ دیا گیا

شائع شدہ

کو

خراب قیمہ دیا گیا

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، قوم نے جسے تین دفعہ وزیرِاعظم منتخب کیا اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں، جیل کے ڈاکٹر ہی ان کا معائنہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دونوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، انھیں ایک دن خراب قیمہ دیا گیا، تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیرِاعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا پیغام تھا کہ پچیس جولائی کو ووٹ دے کر بدلہ لیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

واپسی پرعمدہ بولنگ

شائع شدہ

کو

واپسی پرعمدہ بولنگ

زمبابوے سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں محمد عامر کی جگہ کھیلنے والے جنید خان نے انتخاب درست ثابت کر دیا۔ جنید خان نے ٹیم میں کم بیک کرتے ہوئے 5اوورز میں صرف 7رنز کے عوض 2شکار کیے،پاکستان نے دوسری تبدیلی کرتے ہوئے گردن کی تکلیف میں مبتلاحسن علی کو آرام دیتے ہوئے یاسر شاہ کو شامل کیا۔ دوسری جانب لیگ اسپنر نے بھی ون ڈے کرکٹ میں واپسی پر اچھی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7اوورز میں 10رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے نے برائن چاری، تریپانو،لیام روچی اور ٹینڈائی چتاراکوڈراپ کرکے پرنس میسوائیور، ایلٹن چگمبرا، رچرڈ نگاراوا اور ٹینڈائی چسورو کو شامل کیالیکن کارکردگی میں بہتری کے بجائے زوال آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

"ووٹ" جیل کا توڑ

شائع شدہ

کو

"ووٹ" جیل کا توڑ

حمزہ شہباز نے کہا عوام 25 جولائی کو ووٹ دے کر جیل کا پھاٹک توڑ دیں گے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے جبکہ عمران خان نے 5 سال الزامات کی سیاست کی ہے۔ ن لیگی امیدواروں کی نیب میں پیشیاں ہو رہی ہیں، نوازشریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی پھر بھی اہلیہ کو چھوڑ پاکستان کے عوام کیلئے واپس آئے ہیں عمران خان عدالت میں پیش ہوئے نہ ان کا کوئی وکیل آیا ہے پورا یقین ہے کہ ن لیگ واضح برتری حاصل کرے گی جس کا فیصلہ 25 جولائی کو عوام کی عدالت میں سنایا جائے گا-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں