Connect with us

شوبز

سچ بتانے پرشرمندہ

شائع شدہ

کو

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم ”کرن جیت کور“ میں کچھ ایسے سچ بھی بتائے ہیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی انہیں ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے۔ 37 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم میں اپنی زندگی سے متعلق پورا سچ دکھانے کی کوشش کی ہے لیکن لوگوں کو یہ کاوش کیسی لگے گی؟ اس بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی نے کہا ” میں جتنی ایمانداری سے اپنے بارے میں بتا سکتی تھی، بتایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اب ڈر رہی ہوں کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے یا کہیں گے کیونکہ انہیں اچھا، برا اور گندا دیکھنے کو ملے گا۔ میری زندگی پر بننے والی فلم میں ہر کسی کو کرن جیت کور ووہڑا کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ کرن جیت ہی میرا اصل ہے جبکہ سنی لیونی صرف ایک برانڈ ہے جو میں نے بنایا ہے۔ جو لوگ کسی گانے یا فلم میں یا پھر فوٹوشوٹ میں دیکھتے ہیں وہ صرف اور صرف ایک شخصیت ہے۔“

شوبز

7 سال بعد "سیلوٹ"

شائع شدہ

کو

7 سال بعد "سیلوٹ"

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان اور کنگ خان کے درمیان 6 سال قبل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ دونوں نے 7 سال تک کوئی بھی پروجیکٹ ساتھ نہیں کیا۔ کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کےاسٹور کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی لیکن اب کافی سالوں بعد دونوں کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور وہ ایک ساتھ کام کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، دونوں 7 سال بعد فلم ’سیلوٹ ‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’سیلوٹ‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جس میں وہ راکیش شرما کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کریں گی۔
کرینہ کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی کامیابی کے بعد قسمت اُن پر مہربان نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ فلم ’سیلوٹ‘ کے ساتھ ساتھ معروف ہدایتکار کرن جوہر کی نئی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سیلوٹ ‘ میں مرکزی کردار کے لئے کنگ خان سے قبل عامر خان کو خلاء باز راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی آفر کی گئی تھی جسے عامر خان نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کی مصروفیت اور فلم کی کریٹیو ٹیم کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ٹھکرادی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

اچانک جھٹکا

شائع شدہ

کو

اچانک جھٹکا

تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق کو انتخابی جلسے کے دوران کرنٹ لگ گیا۔ رپورٹ کے مطابق نارروال میں حلقہ این اے 78 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ابرار الحق شرکاء سے مخاطب ہونے کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اور جیسے ہی انہوں نے تقریر شروع کی انہیں کرنٹ لگ گیا، ابرار الحق نے ابھی پہلا جملہ مکمل ہی کیا تھا کہ ان کے ہاتھ میں مائیک سے انہیں کرنٹ لگا جس پر انہوں نے ایک جھٹکے سے مائیک پھینک دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابرارالحق کرنٹ کے جھٹکے سے تھوڑے گھبرا گئے تاہم اپنے رویے سے شرکاء کو یہ محسوس کرانے میں کامیاب رہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، جس کی وجہ سے لوگ بھی اطمینان سے اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔ بعدازاں ابرارالحق کو مائیک ٹھیک کرکے دیا گیا اور انہوں نے جلسے سے خطاب کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ڈیڈی مان گئے

شائع شدہ

کو

ڈیڈی مان گئے

بالی ووڈ ایکٹرسیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کی خوبصورتی اورمقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اوریہ سب جان کروہ بے حد خوش ہیں-واضح ہوکہ سارہ علی خان کواپنے فنی کیرئیرکی پہلی فلم"کیدارناتھ"کی وجہ سے بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا پڑاتھا لیکن اب وہ ایک بارپھرخود پر اوراپنی کیرئیرپرتوجہ مرکوزکئے ہوئے ہیں -سارہ علی خان کا کہنا ہرکہ پہلی فلم کے بعد ڈیڈی نے مجھے مزید فلمیں کرنے روک دیا تھا لیکن ان وہ اچھے موضوعات کی حامل فلموں میں کام کرنے کی اجازت دے چکے ہیں-انھوں نے بتایا کہ میں ان دنوں باقائدگی سے جم جارہی ہوں اورشائد اسی لئے میری خوبصورتی کے دیوانے ہوتے چلے جارہے ہیں-اوربہت سے بڑے ہدایت کاروں نے فلمیں آفرکی ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں