Connect with us

پاکستان

جلسہ ملتوی

شائع شدہ

کو

درخواستیں مانگ لیں

مسلم لیگ ن نے آج بدھ کے روز شہباز شریف کی صدارت میں دھوبی گھاٹ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں اس سلسلے میں سات جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جسے تبدیل کر کے گیارہ جولائی کیا گیا تھا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں فیصل آباد سے پارٹی کے تمام ٹکٹ ہولڈر شریک تھے۔ مسلم لیگ ن کے سٹی صدر اور پی پی 114 سے امیدوار شیخ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ 13 جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر استقبال کی تیاریوں کے باعث کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیصل آباد سے 50 ہزار سے زائد کارکن اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لئے جمعہ کو لاہور جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد گھروں میں بیٹھے ناراض کارکن بھی اپنی ناراضگیاں اور گلے شکوے چھوڑ کر میدان میں آ گئے ہیں۔

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خراب قیمہ دیا گیا

شائع شدہ

کو

خراب قیمہ دیا گیا

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، قوم نے جسے تین دفعہ وزیرِاعظم منتخب کیا اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں، جیل کے ڈاکٹر ہی ان کا معائنہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دونوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، انھیں ایک دن خراب قیمہ دیا گیا، تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیرِاعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا پیغام تھا کہ پچیس جولائی کو ووٹ دے کر بدلہ لیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

واپسی پرعمدہ بولنگ

شائع شدہ

کو

واپسی پرعمدہ بولنگ

زمبابوے سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں محمد عامر کی جگہ کھیلنے والے جنید خان نے انتخاب درست ثابت کر دیا۔ جنید خان نے ٹیم میں کم بیک کرتے ہوئے 5اوورز میں صرف 7رنز کے عوض 2شکار کیے،پاکستان نے دوسری تبدیلی کرتے ہوئے گردن کی تکلیف میں مبتلاحسن علی کو آرام دیتے ہوئے یاسر شاہ کو شامل کیا۔ دوسری جانب لیگ اسپنر نے بھی ون ڈے کرکٹ میں واپسی پر اچھی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7اوورز میں 10رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے نے برائن چاری، تریپانو،لیام روچی اور ٹینڈائی چتاراکوڈراپ کرکے پرنس میسوائیور، ایلٹن چگمبرا، رچرڈ نگاراوا اور ٹینڈائی چسورو کو شامل کیالیکن کارکردگی میں بہتری کے بجائے زوال آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں