Connect with us

شوبز

پہلی ناکامی

شائع شدہ

کو

پہلی ناکامی

کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کے گانوں ’پاریک‘، ’فقیرا‘ اور ’نصیبایا‘ نے تو ریلیز ہوتے ہی خوب پزیرائی حاصل کی، لیکن اس کے چوتھے گانے ’تیرے بن سونا‘ کو سن کر مداحوں نے کسی حد تک مایوسی کا اظہار کیا ہے۔'تیرے بن سونا‘کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کا چوتھا گانا ہے۔لاہور سے ریلیز ہونے والے اس گانے کو نوجوان گلوکارہ مشعال خواجہ نے گایا ہے۔اس سے قبل وادی کیلاش سے ’پاریک‘، اندرون سندھ سے ’فقیرا‘ اور بلوچستان کے علاقے صحبت پور سے ’نصیبایا‘ نے ثقافت کے رنگ بکھیر کر سب کو متاثر کردیا لیکن لاہور سے ریلیز کیا گیا گانا ’تیرے بن سونا‘ مداحوں کو کچھ خاص متاثر نہ کرسکا۔اس گانے میں لاہور کی ثقافت اور پنجابی موسیقی دکھائی گئی جب کہ مکمل توجہ گلوکارہ کو دی گئی ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ 3 زبردست گانوں کے بعد چوتھے گانے سے بہت امیدیں تھیں لیکن ’تیرے بن سونا‘ نے یہ تسلسل توڑ دیا ہے اور یہ ایک طرح سے اس سیزن کی پہلی ناکامی ہے-
-

شوبز

7 سال بعد "سیلوٹ"

شائع شدہ

کو

7 سال بعد "سیلوٹ"

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان اور کنگ خان کے درمیان 6 سال قبل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ دونوں نے 7 سال تک کوئی بھی پروجیکٹ ساتھ نہیں کیا۔ کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کےاسٹور کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی لیکن اب کافی سالوں بعد دونوں کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور وہ ایک ساتھ کام کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، دونوں 7 سال بعد فلم ’سیلوٹ ‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’سیلوٹ‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جس میں وہ راکیش شرما کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کریں گی۔
کرینہ کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی کامیابی کے بعد قسمت اُن پر مہربان نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ فلم ’سیلوٹ‘ کے ساتھ ساتھ معروف ہدایتکار کرن جوہر کی نئی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سیلوٹ ‘ میں مرکزی کردار کے لئے کنگ خان سے قبل عامر خان کو خلاء باز راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی آفر کی گئی تھی جسے عامر خان نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کی مصروفیت اور فلم کی کریٹیو ٹیم کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ٹھکرادی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

اچانک جھٹکا

شائع شدہ

کو

اچانک جھٹکا

تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق کو انتخابی جلسے کے دوران کرنٹ لگ گیا۔ رپورٹ کے مطابق نارروال میں حلقہ این اے 78 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ابرار الحق شرکاء سے مخاطب ہونے کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اور جیسے ہی انہوں نے تقریر شروع کی انہیں کرنٹ لگ گیا، ابرار الحق نے ابھی پہلا جملہ مکمل ہی کیا تھا کہ ان کے ہاتھ میں مائیک سے انہیں کرنٹ لگا جس پر انہوں نے ایک جھٹکے سے مائیک پھینک دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابرارالحق کرنٹ کے جھٹکے سے تھوڑے گھبرا گئے تاہم اپنے رویے سے شرکاء کو یہ محسوس کرانے میں کامیاب رہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، جس کی وجہ سے لوگ بھی اطمینان سے اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔ بعدازاں ابرارالحق کو مائیک ٹھیک کرکے دیا گیا اور انہوں نے جلسے سے خطاب کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ڈیڈی مان گئے

شائع شدہ

کو

ڈیڈی مان گئے

بالی ووڈ ایکٹرسیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کی خوبصورتی اورمقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اوریہ سب جان کروہ بے حد خوش ہیں-واضح ہوکہ سارہ علی خان کواپنے فنی کیرئیرکی پہلی فلم"کیدارناتھ"کی وجہ سے بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا پڑاتھا لیکن اب وہ ایک بارپھرخود پر اوراپنی کیرئیرپرتوجہ مرکوزکئے ہوئے ہیں -سارہ علی خان کا کہنا ہرکہ پہلی فلم کے بعد ڈیڈی نے مجھے مزید فلمیں کرنے روک دیا تھا لیکن ان وہ اچھے موضوعات کی حامل فلموں میں کام کرنے کی اجازت دے چکے ہیں-انھوں نے بتایا کہ میں ان دنوں باقائدگی سے جم جارہی ہوں اورشائد اسی لئے میری خوبصورتی کے دیوانے ہوتے چلے جارہے ہیں-اوربہت سے بڑے ہدایت کاروں نے فلمیں آفرکی ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں