Connect with us

پاکستان

دو سیاسی قائد مشکل میں

شائع شدہ

کو

دو سیاسی قائد مشکل میں

الیکشن سے قبل پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین بڑی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی دختر مریم نواز کو احتساب عدالت سے سزا ہو چکی ہے، اب یہ دونوں شخصیات پاکستان آرہی ہیں اور ان کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے قائدین بھی بڑی مشکل صورتحال میں گرفتار ہیں ایف آئی اے 35 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے ایک کیس کی تفتیش کر رہا ہے اس معاملے میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام ایک جانب ای سی ایل میں ڈالا جا چکا ہے دوسری جانب ایف آئی اے نے ان کو تحقیقات کے لئے طلب کر لیا ہے یعنی دونون جماعتوں کے قائدین مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔ خیال یہی ہے کہ نواز شریف اور مریم کو لاہور ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایک دلچسپ مماثلت یہ بھی ہے کہ نواز شریف کے کئی رازوں کے امین فواد حسن فواد اس وقت نیب کی تحویل میں ہیں۔ دو روز پہلے نیب نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور دو لیپ ٹا پ اور پانچ موبائل فون اپنے قبضے میں لے لئے جن کی مدد سے متعلقہ حکام جن کا نیب سے تعلق نہیں ہے فرانزک تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ تمام تحقیقات قومی سلامتی کے پس منظر میں کی جارہی ہیں جس میں فواد حسن فواد کا وزیر اعظم ہائوس میں کلیدی کردار تھا۔ بڑی زبردست مماثلت ہے دوسری جانب آصف زرداری کے قریبی دو ست حسین لوائی اس وقت ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں جن سے 35 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ اور 29 بینک اکائونٹس کی فرانزک تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سمٹ بینک کے حوالے سے بھی پوچھا جا رہا ہے اس کی تشکیل کے پیچھے کیا راز تھے اور سمٹ بینک کے ساتھ سندھ بینک کا جو انضمام ہونے جا رہا تھا اس کے پس پردہ کیا اسباب تھے یہ دونوں معاملات یعنی فواد حسن فواد اس جانب اور حسین لوائی اس جانب، یہ بھی ایک مماثلت کی بڑی خوبصورت مثال ہے۔

پاکستان

دین کے غدار

شائع شدہ

کو

دین کے غدار

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف دین کے غدار ہیں، 25 جولائی کو ن لیگ ماضی کی داستان بن جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دین کے ساتھ غداری کی، ان کا انجام قریب ہے۔ ق لیگ کے رہنما نے کہا ’الیکشن اور الیکشن کمیشن تو ٹھیک جا رہے ہیں لیکن شہباز شریف اور ن لیگ کی حالت خراب دکھائی دے رہی ہے۔‘ چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک اور اداروں کے خلاف ہے، اب شریف خاندان کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پچیس جولائی ن لیگ کے خاتمے کا دن ہے اس لیے ووٹرز موسم کی پرواہ کیے بغیر پولنگ اسٹیشن جائیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

باپ کا بدلہ

شائع شدہ

کو

باپ کا بدلہ

پیرپگاڑا نے کہا آصف زراداری نے بھٹو خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہ دیکر باپ کا بدلہ لیا ہے آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا علم ہونے کے باوجود قوم سے غداری کی۔ سندھ میں امن سکیورٹی اداروں کی وجہ سے آیا صوبے میں اب جی ڈی اے کی حکومت بنے گی کیونکہ پیپلزپارٹی نے 10 سال تک کسان کے لئے کچھ نہیں کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں