Connect with us

پاکستان

شہدا کی نماز جنازہ

شائع شدہ

کو

شہدا کی نماز جنازہ

یکہ توت خودکش حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے جب کہ حملے میں شہید ہونے والے 20 میں سے 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ اداکردی گئی۔ گزشتہ رات پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملہ آور نے عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔ یکہ توت حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے اور شہر کی کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل ہیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے جس کے باعث وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب شہدا کی نماز جنازہ کا سلسلہ جاری ہے اور 10 شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ رحمان بابا قبرستان میں ادا کردی گئی ہے جب کہ ہارون بلور کی نماز جنازہ شام 5 بجے ادا کی جائےگی جس میں اے این پی قیادت کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید ہارون بلور کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پشاور روانہ ہوگئے ہیں۔

پاکستان

صادق وامین نہیں رہے

شائع شدہ

کو

صادق وامین نہیں رہے

عام انتخابات میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں اور سیاسی حریف ایک دوسرے کو زیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔ ایسا ہی ایک ٹاکرا ہوا کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جس میں رہائشیوں نے پی ایس 111 کے امیدواروں کو مدعو کیا تھا۔ ذرائع آمدن اور ٹیکس ادائیگی پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے بڑے وثوق سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم اس دعوے کو پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ غلط ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے ایک لاکھ تراسی ہزار روپے ٹیکس بھرا ہے، وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔
ہال میں قہقہے لگتے رہے اور اون گول ہوجانے پر عمران اسماعیل چپ سادھے بیٹھے رہ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سازشی ناکامی کے دہانے پر

شائع شدہ

کو

سازشی ناکامی کے دہانے پر

قمر زمان کائرہ نے کہا 25 جولائی کو سازشیں کرنے والے ناکام اور پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں کیا عمران خان پہلے اپنے کارکنوں کے ساتھ انصاف کرلیں تاریخ گواہ ہے کارکنوں کو نظر انداز کرنے والے ماضی کی سیاہ تاریخ بن جاتے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن سے دستبردار

شائع شدہ

کو

الیکشن سے دستبردار

عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار پارٹی اور ملک دونوں کا نقصان کر رہے ہیں، وہ تحریکِ اںصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو جائیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آج سارا دن مختلف شہروں میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں سے خطاب کیا۔ شاہدرہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آزاد امیدواروں کو تحریکِ انصاف کے حق میں دستبردار ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن نہیں جیتیں گے لیکن ہماری پارٹی اور ملک دونوں کا نقصان کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران 30 سال سے قوم کا خون چوس رہے ہیں، تباہی سے بچنے کا موقع بار بار نہیں ملتا، کبھی اس کو ووٹ نہ دو جس کا پیسہ، کاروبار اور اولاد اس ملک میں نہیں، عوام 25 جولائی کو تبدیلی کیلئے تیار رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اداروں کو مضبوط نہیں کیا، حکمرانوں نے نظام بدلنے کے بجائے ہاتھ پھیلائے، ملک چلانے کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، کشکول توڑنے کی باتیں کرنیوالے قرض پر قرض لیتے رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں