Connect with us

ویڈیو

چندہ جمع کرنےوالا روبوٹ تیار

شائع شدہ

کو

چندہ جمع کرنےوالا روبوٹ تیار

بگ کلیپر نامی یہ مضحکہ خیز روبوٹ اس وقت انٹرنیٹ پر فنڈنگ کے مراحل سے گزر رہا ہے لیکن یہ سادہ روبوٹ مشکل وقت میں آپ کےلیے تالیاں بجا کر حوصلہ بڑھاتا ہے۔ دوسری جانب اس کی ٹماٹر نما شکل بھی لوگوں کو پسند آرہی ہے۔ تالیاں پیٹنے والے اس روبوٹ کو شاپنگ مال، اسٹور اور مصروف جگہوں کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں موشن سینسرز لگے ہیں اور جیسے ہی کوئی اس کے قریب سے گزرتا ہے، یہ تالیاں بجاکر اس کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتا ہے۔ تاہم اس کے خوش آمدید کہنے کا انداز بہت نرالا ہے اور اسے جب ایک نمائش میں پیش کیا گیا تو لوگوں نے اسے بہت سراہا۔ سب سے پہلے اسے جاپانی ڈیزائنر ماساتو تاکاہاسی نے ایک آرٹ پروجیکٹ کے طور پر پیش کیا تھا۔ پہلے اس میں انسانوں جیسے ہاتھ بنائے گئے تھے اور اب اسے تجارتی پیمانے پر تیار کرنے کےلیے انٹرنیٹ پر کراؤڈ سورس فنڈنگ کے ذریعے چندہ جمع کیا جارہا ہے۔ اسے چلانے کے بہت سارے موڈ ہیں اور حرکت محسوس کرنے والا نظام لوگوں کی آمدورفت محسوس کرکے تالی بجاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ میوزک کے لحاظ سے بھی اپنا فن دکھاتا ہے۔ ایک ایپ کے ذریعے اس کی پروگرامنگ کرکے اسے تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کی آنکھیں کچھ اس طرح بنائی گئی ہیں کہ جیسے یہ ہمہ وقت آپ ہی کو دیکھ رہا ہے۔ تاہم بچوں نے اسے تھوڑا ڈراؤنا بھی قرار دیا ہے۔ توقع ہے کہ تالیاں پیٹنے والا یہ روبوٹ اس سال کے اختتام یا اگلے سال کی ابتداء تک فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔ چھوٹا کلیپر صرف چند انچ اونچا ہوگا۔ روبوٹ یو ایس بی سے چارج اور ایپ سے کنٹرول ہوتا ہے۔

شوبز

میشا شفیع فیملی فرینڈ

شائع شدہ

کو

میشا شفیع فیملی فرینڈ

برطانیہ کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے علمی شہرت کے حامل اداکاروگلوکارعلی ظفرنے گلوکارہ میشاشفیع کی جانب سے اپنے اوپرعائد کیے جانے والے ان الزامات پر بات کی۔ انہوں نے کہا ' لوگ وقت کے ساتھ جان سکیں گے، وقت گزرنے کے ساتھ سب کچھ سامنے آئے گا اور سچائی خود سامنے آئے گی، میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ میں اس معاملے پر سوشل میڈیا پر لڑنا نہیں چاہتا کیونکہ میں پروفیشنل طریقہ اپنانا چاہتا ہوں، اور میں پروفیشل طریقے سے اس کا حل چاہتا ہوں مجھے یقین ہےکہ قانون کے ذریعے انصاف ملے گا'۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے دانستہ یا نادانستہ طور پر میشا شفیع کو نقصان پہنچایا اور اثرانداز ہوئے، تو انہوں نے ٹھوس انداز میں کہا ' نہیں، ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ بہت قریبی خاندانی دوست تھی، وہ ہمارے گھر آتی تھی، وہ میری اہلیہ کی دوست تھی'۔
انہوں نے مزید کہا ' ہم نے ایک کنسرٹ اکھٹے کیا، اور وہ جس کے بارے میں وہ بات کررہی ہیں، اس کی ایک ویڈیو موجود ہے اور وہاں 10 گواہ بھی موجود تھے، ان میں سے دو خواتین گواہ نے آگے آکر کہا ہے کہ آخر میشا ایسا کیسے سوچ اور کہہ سکتی ہیں؟' علی ظفر کا کہنا تھا ' یہی وجہ ہے کہ مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی، کیونکہ میں خواتین کو آگے لانے کے لیے کام کررہا ہوں'۔ اس موقع پر علی ظفر نے گفتگو کا موضوع بدلنے کی کوشش کی، مگر میزبان انہیں واپس ٹریک پر لے آئے اور پوچھا کہ اس سب سے میشا شفیع کو کیا حاصل ہوگا، اگر یہ الزامات جھوٹے ثابت ہوئے؟ اگرچہ علی ظفر نے اس پر جواب دینے سے انکار کیا مگر وہ اس بات پر فکرمند نظر نہیں آئے کہ کچھ حلقے ان کی نئی فلم 'طیفا ان ٹربل' کو بائیکاٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ' مجھے کوئی فکر نہیں کیونکہ جب آپ کو معاملات کا علم ہو اور جب آپ سیدھے راستے اور سچ جانتے ہوں، تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ جھوٹ کبھی کامیاب نہیں ہوتا'۔ رواں سال اپریل میں میشا شفیع نے علی ظفر پر ایک سے زائد مواقعوں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے الزامات عائد کیے تھے۔علی ظفر نے ان الزامات کی تردید اسی دن کردی تھی جبکہ بعد ازاں میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا کہ ان الزامات کو واپس لیا جائے، ورنہ سو کروڑ روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مجھے کیوں مارا

شائع شدہ

کو

مجھے کیوں مارا

پڑھنا جاری رکھیں

ویڈیو

بلاول ڈانس

شائع شدہ

کو

بلاول ڈانس

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں