Connect with us

پاکستان

ایک کروڑ جمع

شائع شدہ

کو

ایک کروڑ جمع

کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق نہ ہونے پر چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھاشا اور مہمند ڈیم فوری تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے عوام سے اس کیلئے عطیات دینے کی اپیل کی تھی اور رضاکارانہ طور پر خود بھی سب سے پہلے دس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعدباضابطہ طورپر اکاﺅنٹ کھلوا کر اس کا اکاﺅنٹ نمبر پبلک کردیاگیا۔ 9جولائی تک اس ڈیم فنڈ میں بمشکل ہی بارہ لاکھ روپے جمع ہوئے تھے لیکن گزشتہ روز پاک فوج اور مختلف دیگراداروں کی طرف سے رقم عطیہ کرنے کے اعلان کے بعدریکارڈ رقم جمع ہوگئی ۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دیے گئے اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک میں کھلوائے گئے اکاﺅنٹ میں اب تک ساڑھے ننانوے لاکھ روپے جمع ہوچکے ہیں اورامکان ہے کہ آئندہ ماہ کے آغاز میں ہی مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے ملازمین کی ایک ، دو یا حسب اعلان تنخواہیں اسی اکاﺅنٹ میں منتقل کردی جائیں گی ۔

پاکستان

باپ کا بدلہ

شائع شدہ

کو

باپ کا بدلہ

پیرپگاڑا نے کہا آصف زراداری نے بھٹو خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہ دیکر باپ کا بدلہ لیا ہے آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا علم ہونے کے باوجود قوم سے غداری کی۔ سندھ میں امن سکیورٹی اداروں کی وجہ سے آیا صوبے میں اب جی ڈی اے کی حکومت بنے گی کیونکہ پیپلزپارٹی نے 10 سال تک کسان کے لئے کچھ نہیں کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خراب قیمہ دیا گیا

شائع شدہ

کو

خراب قیمہ دیا گیا

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، قوم نے جسے تین دفعہ وزیرِاعظم منتخب کیا اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں، جیل کے ڈاکٹر ہی ان کا معائنہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دونوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، انھیں ایک دن خراب قیمہ دیا گیا، تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیرِاعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا پیغام تھا کہ پچیس جولائی کو ووٹ دے کر بدلہ لیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں