Connect with us

انٹرنیشنل

جلال آباد حملہ،10 ہلاک

شائع شدہ

کو

جلال آباد حملہ،10 ہلاک

افغانستان کے شہر ننگرہار میں شعبہ تعلیم کی عمارت پر نامعلوم مسلح ملزمان نے حملہ کرکے شہریوں کو یرغمال بنالیا ہے، جبکہ 10 افراد دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے جلال آباد کے مشرقی شہر ننگرہار میں واقع شعبہ تعلیم پر آج صبح نامعلوم مسلح ملزمان حملہ کرکے عمارت میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا تھا، جن میں 10 افراد دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغان حکام نے شعبہ تعلیم پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عمارت کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ افغانستان کے صوبے جلال آباد کے گورنر عطااللہ کوغیانی کے ترجمان کا کہنا تھا سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ تبادلہ جاری ہے۔ عطااللہ کوغیانی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شعبہ تعلیم کی دہشت گردوں صبح ساڑھے 9 بجے عمارت میں داخل ہوئے فائرنگ شروع کردی، تاہم اب تک عمارت موجود حملہ آوروں کی تعداد کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے، جبکہ عمارت کے اندر موجود 50 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ننگرہار کے شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر کے ترجمان آصف شنواری نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ عمارت میں موجود ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان کے صونے جلال آباد میں ایک ہفتے کے دوران دہشت گردوں کا یہ تیسرا بڑا حملہ ہے، یکم جولائی کو افغانستان کی سکھ برادری کے ایک گروپ پر حملہ کرکے قتل کیا گیا تھا، جبکہ منگل کے روز دہشت گردوں کے حملے میں 12 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ تاحال شعبہ تعلیم کی عمارت میں حملے کی ذمہ کسی نے قبول نہیں کی ہے، تاہم گذشتہ دنوں ہونے والے تمام دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

انٹرنیشنل

پیوٹن سے ملنا قیامت نہیں

شائع شدہ

کو

پیوٹن سے ملنا قیامت نہیں

امریکی وزیر ددفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ وہ روسی ہم منصب سے ملاقات کرنے میں کوئی قیامت محسوس نہیں کرتے۔ رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کا امکان دونوں ممالک کے صدور کی ہیلسینکی میں ملاقات کے بعد پیدا ہوا ہے مگر اس میں کتنی سنجیدگی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک اطالوی اخبار سے گفتگو کے دوران روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے کہا تھا کہ ہم نے امریکہ سے عالمی مسائل اور انسداد دہشتگردی کے موضوع پر بات چیت کی خواہش ظاہر کی تھی مگر لگتاہے کہ پینٹاگون فی الوقت تیار نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

جاپان: 222 ہلاکتیں

شائع شدہ

کو

جاپان: 222 ہلاکتیں

جاپان میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کے 31 صوبوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے دو ہفتوں میں 700 سے زائد لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ حکام کے مطابق 30 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہیروشیما، اوکایاما اور ایہیمے شہروں میں 70 ہزار افراد سے زائد عملہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ محکمہ قدرتی آفات کے مطابق پناہ گاہوں میں تقریباً 6 ہزار 700 سے زائد سیلاب زدگان موجود ہیں اور ملک کے 19 صوبوں سے 5.9 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کو 350 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہیروشیما، ایہیمے، اوکایاما، یاماگوچی، کویوٹو، گیفو، شیگا، ہویوگو، کوچی اور فوکواوکا کے علاقوں میں ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

مسجد اقصیٰ پردھاوا

شائع شدہ

کو

مسجد اقصیٰ پردھاوا

اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں 300 سے زائد یہودیوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ اطلاع کے مطابق آج صبح کے وقت 331 متعصب یہودی پولیس کی ہمراہی میں مسجد اقصیٰ کے بابِ المعارب سے حرم شریف کے صحن میں داخل ہوئے۔ بچوں سمیت یہودیوں کا یہ گروپ کچھ دیر تک مسجد اقصیٰ کے صحن میں پھرتا رہا۔ ماہِ جولائی کے آغاز میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے اسرائیلی اسمبلی ممبران کو 3 ماہ میں ایک دفعہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے بعد گذشتہ ہفتے وزیر زراعت اوریہودی ہوم پارٹی کے اسمبلی ممبر یوری آرئیل سمیت بعض اسرائیلی اسمبلی ممبران نے متعصب یہودیوں کی ہمراہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا تھا۔ یہودیوں کی مسجد اقصیٰ پر چڑھائیوں میں گذشتہ سال کے مقابلے سنجیدہ سطحی پر اضافہ ہوا ہے۔
یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر حملوں کی حامی "زخم" نامی اسرائیلی سوسائٹی کی گذشتہ روز شائع شدہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے نصف میں 22 ہزار سے زائد یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور یہ تعداد ابھی سے گذشتہ سال مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے یہودی آبادکاروں کی کُل تعداد سے تجاوز کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ مشرقی القدس کے قدیم شہر کے علاقے میں واقع مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ یہودی مسجد اقصیٰ کے نیچے حضرت سلیمان علیہ السلام کا مزار ہونے کے دعوے کے ساتھ مسجد میں کھدائی کا کام کر رہے ہیں اور حرم شریف میں ان کے بھی عبادت کے حق کا دعوی کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں