Connect with us

پاکستان

نادیدہ قوتوں پربرہم

شائع شدہ

کو

نادیدہ قوتوں پربرہم

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد قوتوں کو پرامن پاکستان پسند نہیں ان کو شکست دے کر رہیں گے، ہم مستحکم پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔ آرمی چیف نے ہارون بلور کی دہشت گرد حملے میں شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے بلور خاندان اور اے این پی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے منگل کو پریس کانفرنس میں ہارون بلور کے والد بشیر بلور کی خودکش حملے میں شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ انتخابی مہم کو بھی نشانہ بنائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے یکہ توت میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے میں 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء میں سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے فرزند ہارون بلور بھی شامل ہیں جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے انتخابات لڑرہے تھے۔ ہارون بلور جیسے ہی سٹیج کے قریب پہنچے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ہارون بلور کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل ان کے والد بشیر احمد بلور کو بھی 2012ء میں اسی طرح کے خود کش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

پاکستان

صادق وامین نہیں رہے

شائع شدہ

کو

صادق وامین نہیں رہے

عام انتخابات میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں اور سیاسی حریف ایک دوسرے کو زیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔ ایسا ہی ایک ٹاکرا ہوا کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جس میں رہائشیوں نے پی ایس 111 کے امیدواروں کو مدعو کیا تھا۔ ذرائع آمدن اور ٹیکس ادائیگی پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے بڑے وثوق سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم اس دعوے کو پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ غلط ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے ایک لاکھ تراسی ہزار روپے ٹیکس بھرا ہے، وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔
ہال میں قہقہے لگتے رہے اور اون گول ہوجانے پر عمران اسماعیل چپ سادھے بیٹھے رہ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سازشی ناکامی کے دہانے پر

شائع شدہ

کو

سازشی ناکامی کے دہانے پر

قمر زمان کائرہ نے کہا 25 جولائی کو سازشیں کرنے والے ناکام اور پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں کیا عمران خان پہلے اپنے کارکنوں کے ساتھ انصاف کرلیں تاریخ گواہ ہے کارکنوں کو نظر انداز کرنے والے ماضی کی سیاہ تاریخ بن جاتے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن سے دستبردار

شائع شدہ

کو

الیکشن سے دستبردار

عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار پارٹی اور ملک دونوں کا نقصان کر رہے ہیں، وہ تحریکِ اںصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو جائیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آج سارا دن مختلف شہروں میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں سے خطاب کیا۔ شاہدرہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آزاد امیدواروں کو تحریکِ انصاف کے حق میں دستبردار ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن نہیں جیتیں گے لیکن ہماری پارٹی اور ملک دونوں کا نقصان کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران 30 سال سے قوم کا خون چوس رہے ہیں، تباہی سے بچنے کا موقع بار بار نہیں ملتا، کبھی اس کو ووٹ نہ دو جس کا پیسہ، کاروبار اور اولاد اس ملک میں نہیں، عوام 25 جولائی کو تبدیلی کیلئے تیار رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اداروں کو مضبوط نہیں کیا، حکمرانوں نے نظام بدلنے کے بجائے ہاتھ پھیلائے، ملک چلانے کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، کشکول توڑنے کی باتیں کرنیوالے قرض پر قرض لیتے رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں