Connect with us

پاکستان

فیصلے کا وقت آگیا

شائع شدہ

کو

عمران کا مقدرصرف انتظار

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ حفاظتی ضمانت کے لیے وکلا کام کر رہے ہیں ،پشاور کا واقعہ افسوناک ہے ،بلور خاندان نے قربانیاں دی ہیں ۔ لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں گرفتاریا ں کیوں ہو رہی ہیں ،اب فیصلے کا وقت آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ،نواز شریف کی مخالفت میں پورا ملک داﺅ پر لگا دیا گیا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ بلور خاندان کے لوگ بہت بہادر ہیں ،انہوں نے بہت قربانیاں دیں ،اللہ ہارون بلور کے درجات بلند کرے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لندن میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا تھا کہ حفاظتی ضمانت سے متعلق آپ نے کیا حکمت عملی اختیار کی ہے ؟جس پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ حفاظتی ضمانت سے متعلق کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی ،اس سے متعلق مجھے کچھ معلوم نہیں اور نہ ہی وکلا سے اس حوالے سے بات ہوئی ہے ۔

پاکستان

قبضہ گروپ کو ووٹ

شائع شدہ

کو

مقدمہ کی زد میں

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو لال حویلی میں جشن ہوگا اور 26 جولائی کو عمران خان کے ساتھ حکومت بنا کر دکھاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے، پنڈی والوں سے کہتا ہوں کہ قبضہ گروپ کو ووٹ نہ دینا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے وقت پڑنے پر لوگوں کے پاؤں پڑتے ہیں بعد میں گلے پڑتے ہیں، شریف خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنی جائیدادیں بنائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرپرائزدیں گے

شائع شدہ

کو

گلگت کی حمایت

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی والے کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میر پور خاص میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا ’الیکشن میں پی ایس پی سرپرائز دے گی۔‘ پی ایس پی کے رہنما نے کہا متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی نے مل کر صوبے کو لوٹا ہے، آج دونوں پارٹیاں کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگنے لگی ہیں۔
انتخابات میں پارٹی کی طرف سے سرپرائز کی بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمارا ہوگا یا ہماری حمایت سے بنے گا۔
انھوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال پہلے کراچی میں مرنے والوں کا اسکور پوچھا جاتا تھا، اب شہدا قبرستان میں تالے پڑ گئے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہا، اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ انھوں نے کہا ’عوام ڈولفن پر مہر لگا کر پی ایس پی کو کام یاب کریں، الیکشن میں کام یابی کے بعد پی ایس پی نمائندے عوام کی خدمت کریں گے۔‘

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دین کے غدار

شائع شدہ

کو

دین کے غدار

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف دین کے غدار ہیں، 25 جولائی کو ن لیگ ماضی کی داستان بن جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دین کے ساتھ غداری کی، ان کا انجام قریب ہے۔ ق لیگ کے رہنما نے کہا ’الیکشن اور الیکشن کمیشن تو ٹھیک جا رہے ہیں لیکن شہباز شریف اور ن لیگ کی حالت خراب دکھائی دے رہی ہے۔‘ چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک اور اداروں کے خلاف ہے، اب شریف خاندان کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پچیس جولائی ن لیگ کے خاتمے کا دن ہے اس لیے ووٹرز موسم کی پرواہ کیے بغیر پولنگ اسٹیشن جائیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں