Connect with us

پاکستان

عمران خان "ناسور"

شائع شدہ

کو

عمران خان "ناسور"

گزشتہ رو زپاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے الیکشن میں فوج کے کردار،سیکیورٹی اورتیاریوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی اوراس دوران میڈیا نمائندگان کے سوالات بھی لیے ۔ سوال وجواب کے سلسلے کے دوران ایک رپورٹر احمد منصور نے عمران خان کو ناسورکہتے ہوئے تجویز دی تھی کہ اس کا بھی لگے ہاتھوں کچھ کرلیں، یہ بات کہنے والے صحافی کو اب سخت سزادیدی گئی اورادارے نے اسے معطل کردیاہے ۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس تجویز کا کلپ وائرل ہواتو ادارے اور رپورٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے میڈیا گروپ نےرپورٹراحمد منصورکو معطل کردیا۔ معطلی کا حکم خود ادارے کے

پاکستان

دین کے غدار

شائع شدہ

کو

دین کے غدار

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف دین کے غدار ہیں، 25 جولائی کو ن لیگ ماضی کی داستان بن جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دین کے ساتھ غداری کی، ان کا انجام قریب ہے۔ ق لیگ کے رہنما نے کہا ’الیکشن اور الیکشن کمیشن تو ٹھیک جا رہے ہیں لیکن شہباز شریف اور ن لیگ کی حالت خراب دکھائی دے رہی ہے۔‘ چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک اور اداروں کے خلاف ہے، اب شریف خاندان کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پچیس جولائی ن لیگ کے خاتمے کا دن ہے اس لیے ووٹرز موسم کی پرواہ کیے بغیر پولنگ اسٹیشن جائیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

باپ کا بدلہ

شائع شدہ

کو

باپ کا بدلہ

پیرپگاڑا نے کہا آصف زراداری نے بھٹو خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہ دیکر باپ کا بدلہ لیا ہے آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا علم ہونے کے باوجود قوم سے غداری کی۔ سندھ میں امن سکیورٹی اداروں کی وجہ سے آیا صوبے میں اب جی ڈی اے کی حکومت بنے گی کیونکہ پیپلزپارٹی نے 10 سال تک کسان کے لئے کچھ نہیں کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں