Connect with us

پاکستان

نمازجنازہ

شائع شدہ

کو

نمازجنازہ

پشاور کے علاقے یکہ توت کے خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔ ہارون بلور کی نماز جنازہ بعد نماز عصر وزیر باغ میں ادا کی گئی ،اس سے قبل 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا گئی اور انہیں رحمان بابا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے یکہ توت میں خودکش حملےمیں ہارون بلور سمیت 20افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد پشاور کی فضا سوگوار ہے اور انجمن تاجران کے سوگ کے اعلان پر شہر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیںجس کے باعث بازار بند رہے۔ اے این پی نے3روز سوگ کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیںجبکہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور خیبرپختونخوا میں اپنی انتخابی مہم روک دی ہے ۔ خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ پولیس نے پشاور میں سیکورٹی سخت کردی ہے، شہر میں ناکوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تلاشی کےبعد لوگوں کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

پاکستان

بیٹوں کی فائرنگ

شائع شدہ

کو

بیٹوں کی فائرنگ

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کراچی کے رہنما عمران اسماعیل کے کم عمر بیٹوں کی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جبکہ عمران اسماعیل نے اسے 5 سال پرانی ویڈیو قرار دیا ہے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں تحریک انصاف کے رہنما کے بیٹے پستول سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،جبکہ ویڈیو میں عمران اسماعیل خود بھی میگزین میں گولیاں بھرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اسماعیل کے دونوں بیٹے پستول لوڈ کرکے فائر کرتے رہے۔اس ہوائی فائرنگ کی ویڈیو میں گھر کا لان اور پڑوس کا مکان بھی نظر آرہے ہیں۔
دوسری جانب اس ویڈیو کے بارے میں رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بیٹوں کی فائرنگ کی یہ ویڈیو 5 سال پرانی ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فائرنگ لائسنس یافتہ اسلحے سی کی گئی اور فائرنگ کے وقت ہم فارم ہاؤس میں تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک،ترک معاہدہ

شائع شدہ

کو

پاک،ترک معاہدہ

پاکستان اور ترکی کے درمیان ڈ یڑھ ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت پاکستان ترکی سے30 عدد T129 ATAK ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر 76 میزائلوں سے لیس کیا جاسکتا ہے اور کافی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان اس دفاعی معاہدے کو ماہرین دو دوست ملکوں کے درمیان ایک سہولت قرار دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائیرڈ أمجد شعیب ایک دفاعی تجزیہ کار ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے لئے ترکی کے ساتھ سودا کرنے میں آسانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ایک آسان راستہ ہے کہ ایک برادار ملک سے یقینی سپلائی ہو جس کے بعد کوئی اور قباحت نہ ہو اور مناسب قیمت پر سامان مل جائے جو کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔ پاکستان کے پاس پہلے سے موجود ہیلی کاپٹر دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں وسیع طور پر استعمال ہو رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی عمر کم ہوتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آج الیکشن کمیشن میں طلب

شائع شدہ

کو

آج الیکشن کمیشن میں طلب

انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں