Connect with us

پاکستان

"وارنٹ" غلط فہمی

شائع شدہ

کو

"وارنٹ" غلط فہمی

مفتاح اسماعیل نے کہا میں نہیں سمجھتا نیب میرے خلاف سازش کر رہا ہے نیب کے وارنٹ سے متعلق غلط باتیں پھیلائی گئیں۔ سابق وزیر خزانہ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیب کومعلوم ہے کہ میں کسی چیز میں ملوث نہیں۔ نیب کا کام بلانا اور ہمارا فرض ان کے سامنے پیش ہونا ہے۔ نیب کے وارنٹ سے متعلق غلط باتیں پھیلائی گئیں۔جھوٹی خبریں چلاکر مجھے الیکشن مہم میں پریشان کیا جا رہا ہے میں اپنی الیکشن مہم چلا رہا ہوں کل نیب میں پیش بھی ہوا ہوں۔

پاکستان

پاک،ترک معاہدہ

شائع شدہ

کو

پاک،ترک معاہدہ

پاکستان اور ترکی کے درمیان ڈ یڑھ ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت پاکستان ترکی سے30 عدد T129 ATAK ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر 76 میزائلوں سے لیس کیا جاسکتا ہے اور کافی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان اس دفاعی معاہدے کو ماہرین دو دوست ملکوں کے درمیان ایک سہولت قرار دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائیرڈ أمجد شعیب ایک دفاعی تجزیہ کار ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے لئے ترکی کے ساتھ سودا کرنے میں آسانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ایک آسان راستہ ہے کہ ایک برادار ملک سے یقینی سپلائی ہو جس کے بعد کوئی اور قباحت نہ ہو اور مناسب قیمت پر سامان مل جائے جو کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔ پاکستان کے پاس پہلے سے موجود ہیلی کاپٹر دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں وسیع طور پر استعمال ہو رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی عمر کم ہوتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آج الیکشن کمیشن میں طلب

شائع شدہ

کو

آج الیکشن کمیشن میں طلب

انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کی فائرنگ

شائع شدہ

کو

پولیس کی فائرنگ

اسلام آباد میں ایم ایم اے کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران پولیس اہلکار نے مبینہ ہوائی فائرنگ کر دی،کارکنوں نے پولیس کے رویے کے خلاف سیکٹر جی 10روڈ بند کر دیا۔ این اے 53 اور 54 سے ایم ایم اے کے امیدوار میاں اسلم کا کہنا ہے کہ پولیس نے زبردستی انتخابی کیمپ بند کروانے کی کوشش کی اور کارکنوں کی مزاحمت پر براہ راست فائرنگ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس واقعے کا نوٹس لے،ہمیں اسلام آباد میں آزادانہ انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی۔ اسلام آباد پولیس کا مؤقف ہے کہ سیکٹر جی ٹین میں ایم ایم اے انتخابی کیمپ میں لاؤڈ اسپیکر پر میوزک بجایا جا رہا تھا، انتخابی کیمپ کے قریب رہائشیوں نے مسلسل لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی شکایت سیف سٹی میں کی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پولیس اہلکار انتخابی کیمپ میں میوزک بند کرانے پہنچا تو کارکنوں نے اسے زدوکوب کیا، پولیس اہلکار نے اپنے بچاؤ میں ہوائی فائرنگ کی، تاہم پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں