Connect with us

شوبز

ایک اورفلم کا اعلان

شائع شدہ

کو

ایک اورفلم کا اعلان

لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مدھو بالا نے بالی وڈ میں کئی کلاسک فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کا شمار ماضی کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔اداکارہ کا اصلی نام ممتاز جہاں بیگم ہے جنہوں نے 9 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا لیکن 1947 کی فلم ’نیل کمل‘ سے بطور مرکزی کردار بالی وڈ میں انٹری دی۔انہوں نے ’پارس‘، ’محل‘، دولت‘،’اپرادی‘، ’نرالا‘ اور ’مغل اعظم‘ سمیت کئی شہرہ آفاق فلموں میں کام کیا اور فلم ’مغل اعظم‘ میں ’انار کلی‘ کا کردار اب تک فلم بینوں کو یاد ہے۔ مدھو بالا کی زندگی پر ان کی بہن مدھر بھوشن نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے اورانھوں نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنی بہن کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے کئی ہدایت کاروں سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ’مدھو بالا‘ کی زندگی کے ہر پہلو کو سامنے لایا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ فلم میں حقیقت کو بیان کیا جائے۔ مدھر بھوشن کا کہنا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار کے لیے بالی وڈ کی کئی ادکاراؤں کے نام زیر غور ہیں۔ ماضی کی خوبرو اداکارہ کا صرف 36 سال کی عمر میں 23 فروری 1969 کو انتقال ہوگیا تھا۔

شوبز

ڈیڈی مان گئے

شائع شدہ

کو

ڈیڈی مان گئے

بالی ووڈ ایکٹرسیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کی خوبصورتی اورمقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اوریہ سب جان کروہ بے حد خوش ہیں-واضح ہوکہ سارہ علی خان کواپنے فنی کیرئیرکی پہلی فلم"کیدارناتھ"کی وجہ سے بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا پڑاتھا لیکن اب وہ ایک بارپھرخود پر اوراپنی کیرئیرپرتوجہ مرکوزکئے ہوئے ہیں -سارہ علی خان کا کہنا ہرکہ پہلی فلم کے بعد ڈیڈی نے مجھے مزید فلمیں کرنے روک دیا تھا لیکن ان وہ اچھے موضوعات کی حامل فلموں میں کام کرنے کی اجازت دے چکے ہیں-انھوں نے بتایا کہ میں ان دنوں باقائدگی سے جم جارہی ہوں اورشائد اسی لئے میری خوبصورتی کے دیوانے ہوتے چلے جارہے ہیں-اوربہت سے بڑے ہدایت کاروں نے فلمیں آفرکی ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

دبنگ خان بننے سے انکار

شائع شدہ

کو

دبنگ خان بننے سے انکار

سلمان خان اور رنبیر کی سرد جنگ طویل عرصے سے جاری ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو تقریبات میں نظر انداز کرتے ہیں۔ حال ہی میں فلم ’سنجو‘ بارے سلمان خان نے ان کے کردار پر ڈھکے چھپے انداز میں تنقید کی تھی جس کے جواب میں ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بیان دیا تھا لیکن اب رنبیر نے بھی سلمان خان پر جملہ کس دیا کہ مجھے دبنگ خان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا ہے اور شادی کرنی ہے سلمان ایک ہی پیدا ہوا ہے اور ان جیسا کوئی نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ناکام کوشش

شائع شدہ

کو

ناکام کوشش

نبیل قریشی کی فلم"لوڈ ویڈنگ" کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں مرکزی اداکاروں کے کردار سامنے آگئے۔2 منٹ 46 سیکنڈ پر مبنی اس ٹریلر میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کودکھایا گیا ہے جو ایک دوسرے سے بےانتہا محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کی شادی تب تک نہیں ہوگی جب تک فہد کی بڑی بہن کی شادی نہیں ہوجائے گی۔اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔فلم کے ٹریلر میں بہت سے مزاحیہ لمحات بھی سامنے آئے جیسے ایک موقع پر گیم شو کا منظر پیش کیا جب فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات وہاں موجود میزبان سے تحفے مانگ رہے ہیں۔
یقیناً آپ کو بھی پاکستان کے بہت سے نامور گیم شوز کے میزبان یاد آگئے ہوں گے، جن میں سے ایک خود فہد مصطفیٰ بھی ہیں۔تاہم فلم کی کہانی کچھ زیادہ سمجھ نہیں آئی، کیوں کہ ایک مختصر ٹریلر میں فلم کے اہم پہلوؤں کو پیش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔حال ہی میں فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوا تھا، جس کے بعد اس فلم کے ٹریلر سے بہت سی امیدیں وابستہ ہوگئیں تھی، تاہم فلم کا پہلا ٹریلر بہت زیادہ متاثر کرنے میں کامیاب نہیں رہا۔

ناکام کوشش

ناکام کوشش

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں