Connect with us

انٹرنیشنل

گزرگاہوں کی سکیورٹی

شائع شدہ

کو

گزرگاہوں کی سکیورٹی

ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تیل سپلائی روکنے کی دھمکیوں کے بعد امریکا نے تیل بردار جہازوں کے روٹس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج ایران کی جانب سے بحری جہازوں بالخصوص تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ سے تیل کی بلا تعطل ترسیل جاری رکھنے کے لیے امریکی فوج تیل بردار جہازوں کی گزرگاہوں کو سکیورٹی مہیا کرے گی۔امریکی سینٹرل کمان کے ترجمان کیپٹن پیل اریان نے فوجی ویب سائٹ کو بھیجے ایک ای میل بیان میں کہا کہ ہم امریکا اور اس کے اتحادی بین الاقوامی قانون کے اندر رہتے ہوئے بین الاقوامی جہاز رانی اور تجارتی سامان کی مشرق وسطیٰ میں آمد و ترسیل کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

انٹرنیشنل

اختیارات چھین گئے

شائع شدہ

کو

اختیارات چھین گئے

اسرائیلی وزیراعظم سے پارلیمنٹ نے جنگی اختیارات واپس لے لیے جس کے بعد اب پوری سکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے جنگی اختیارات پھر واپس لے لئے گئے۔ پارلیمنٹ میں اختیار پر نظرثانی اور ترامیم بھی کی گئیں اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نئے قانون منظور کئے گئے جس کے تحت اب پوری سکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ واضح ہو کہ اپریل میں پارلیمنٹ نے وزیراعظم اور وزیر دفاع کو اعلان جنگ کا اختیار دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

تحریک عدم اعتماد

شائع شدہ

کو

تحریک عدم اعتماد

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے روز پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ کئی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اسے قبول کرلیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر رولنگ دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے سرینواس کی تحریک سب سے پہلے موصول ہوئی تھی اس لیے ان کی تحریک عدم اعتماد کو منظور کرتے ہوئے انہیں تجویز پیش کرنے کی اجازت دے رہی ہوں۔ جمعہ کے روز اس پر بحث کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایک اور ناکامی

شائع شدہ

کو

ایک اور ناکامی

سعودی عرب پرحوثیوں کی طرف سے ایک اورمیزائل حملہ کر دیا گیا جسے اتحادی فوج کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج دوپہرصعدہ کی طرف سے نجران پرمیزائل فائر کیا گیاجسے ناکام بنا دیا گیا۔کرنل ترکئی المالکی کے مطابق میزائل کو نجران پہنچنے سے قبل ہے تباہ کر دیا گیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں