Connect with us

ٹیکنا لوجی

20 سیکنڈ میں چارج ہونے والی بیٹری

شائع شدہ

کو

20 سیکنڈ میں چارج ہونے والی بیٹری

جنوبی کوریا: دستی آلات اور اسمارٹ فون کو چارج کرنا ہماری روزمرہ زندگی کا ایک معمول بن چکا ہے۔ اب نئی تحقیق سے ایسی بیٹری بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے جو صرف 20 سیکنڈ میں صفر سے مکمل چارج ہوسکتی ہے۔اس عمل میں مائعاتی الیکٹرولائٹ میں توانائی یا چارج جمع کرنے کا تجربہ کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس سے قبل بھی ایسی کوششیں ہوئی ہیں لیکن ایک جانب تو ان میں چارج بہت دیر تک محفوظ نہیں رہتا تھا اور دوم وہ بہت جلد ناکارہ ہوجاتی تھیں۔ جنوبی کوریا میں واقع ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کے اے آئی ایس ٹی) نے دنیا کا پہلا ’’ایکویس ہائبرڈ کپیسٹر (اے ایچ سی) تیار کیا ہے جس میں مائعاتی الیکٹرولائٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔
اے ایچ سی بیٹری اور کیپیسٹر کا ملغوبہ ہے جس میں الیکٹروڈ برق کیمیائی (الیکٹرو کیمیکل) طرز پر برق سکونی یا الیکٹرو اسٹیٹک چارج جمع کرتے ہیں۔ پھر ان میں کرنٹ کے بہاؤ کےلیے ایک مائع محلول شامل کیا گیا ہے۔ لیکن محلول ہونے کے باوجود بھی ایسی بیٹریاں اسمارٹ فون کی عام بیٹریوں سے بہت محفوظ اور دیرپا ثابت ہوسکتی ہیں۔ پھر ماہرین کا خیال ہے کہ ان بیٹریوں کی تجارتی پیمانے پر تیاری سے بہت سستی بیٹریاں ممکن ہوسکیں گی۔عام بیٹری میں الیکٹرون دو مٹیریلز کے درمیان منتقل ہوتے رہتے ہیں تاہم مائع بیٹریوں میں سے ایک سرا یا اینوڈ تیزی سے ضائع ہوتا رہتا ہے۔ اسی بناء پر اب تک اس طرح کی پائیدار بیٹریاں نہیں بن سکی ہیں۔
کوریائی ماہرین نے روایتی دھاتوں کے بجائے گریفین پر مشتمل پولیمر استعمال کیا ہے اور اس سے بیٹری کا ایک سرا اینوڈ بنایا ہے ۔ دوسری جانب میٹل آکسائیڈ سے دوسرا سِرا یا کیتھوڈ تیار کیا ہے۔ اس سے بیٹری کے خرچ ہونے اور ضائع ہونے کی رفتار بہت کم رہ گئی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اینوڈ پر باریک کاربن فائبر کا ایک جال، الیکٹرون کی منتقلی بہت اچھی طرح کرتا ہے۔ اس سے بیٹریاں حیرت انگیز رفتار سے چارج ہوتی ہیں اور ایک لاکھ مرتبہ چارج ہونے پر بھی ان کی افادیت برقرار رہتی ہے۔ اس طرح بند بیٹری کو صرف 20 سیکنڈ میں مکمل طور پر چارج کیا جاسکتا ہے۔

ٹیکنا لوجی

نئی ایپ متعارف

شائع شدہ

کو

نئی ایپ متعارف

ایپل فون کے سافٹ ویئر آئی او ایس کے لیے پکسار اور ایپل کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک نیا فائل فارمیٹ متعارف کرایا ہے جسے یو ایس ڈی زیڈ فائل فارمیٹ کا نام دیا گیا ہے۔
ہم کمپیوٹراورٹیبلٹ پر تصاویر اور ویڈیو کے کئی فارمیٹ سے واقف ہیں تاہم موبائل فون کی آمد سے ہم آگمینٹڈ ریئلٹی کے ایک نئے تصور سے روشناس ہوئے ہیں جو اس سے قبل خاص ہیلمٹ ڈسپلے کی بدولت ہی ممکن تھا۔ لیکن اب یو ایس ڈی زیڈ فارمیٹ والی فائلوں کو کسی بھی حقیقی ماحول کی ویڈیو میں رکھ کر اس کو تھری ڈی انداز میں دیکھنا ممکن ہوگا اور اسے بطور معیار اپنا کر لاتعداد اقسام کے آلات کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ یوایس ڈی زیڈ فائلوں کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان پر کلک کرکے انہیں انٹرایکٹو انداز میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنا لوجی

نئی دلچسپ ایپلی کیشن

شائع شدہ

کو

نئی دلچسپ ایپلی کیشن

ایپل فون کے سافٹ ویئر آئی او ایس کے لیے پکسار اور ایپل کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک نیا فائل فارمیٹ متعارف کرایا ہے جسے یو ایس ڈی زیڈ فائل فارمیٹ کا نام دیا گیا ہے۔ہم کمپیوٹراورٹیبلٹ پر تصاویر اور ویڈیو کے کئی فارمیٹ سے واقف ہیں تاہم موبائل فون کی آمد سے ہم آگمینٹڈ ریئلٹی کے ایک نئے تصور سے روشناس ہوئے ہیں جو اس سے قبل خاص ہیلمٹ ڈسپلے کی بدولت ہی ممکن تھا۔ لیکن اب یو ایس ڈی زیڈ فارمیٹ والی فائلوں کو کسی بھی حقیقی ماحول کی ویڈیو میں رکھ کر اس کو تھری ڈی انداز میں دیکھنا ممکن ہوگا اور اسے بطور معیار اپنا کر لاتعداد اقسام کے آلات کے لیے استعمال کیا جاسکےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنا لوجی

نئی ایجاد

شائع شدہ

کو

نئی ایجاد

گوگل کمپنی صارفین کی سہولت کے پیش نظر مختلف اقدامات اٹھاتی رہتی ہے اور اب اس نے ایک نئی اَپ ڈیٹ متعارف کروائی ہے، جس کے تحت اینڈرائڈ موبائل پیغامات یعنی میسجز ڈیسک ٹاپ پر بھی آسانی کے ساتھ وصول اور بھیجے جا سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق گوگل آج سے اینڈرائڈ میسجز کے لیے ڈیسک ٹاپ کی خدمات فراہم کر رہا ہے، بالکل اُسی طرح جیسے واٹس ایپ اور آئی او ایس میسجز کے لیے ڈیسک ٹاپ کی سہولت موجود ہے۔ اب صارف چاہے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر یا آئی پیڈ استعمال کر رہا ہو، اسے صرف اینڈرائڈ میسجز ویب کو ڈیسک ٹاپ پر کھولنا ہوگا جس کے بعد کیو آر کوڈ موبائل سے اسکین کرکے چلانا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں