Connect with us

شوبز

خواب حقیقت میں تبدیل

شائع شدہ

کو

خواب حقیقت میں تبدیل

ممبئی: سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ پریاپرکاش کا اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ملیالم اداکارہ پریاپرکاش نے کچھ عرصےقبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے، اور اب ان کی زندگی کا یہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔ پریا پرکاش اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’سمبا‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’سمبا‘‘میں اداکارہ پریا پرکاش کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، فلم میں اداکارہ مختصر لیکن اہم کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔ اس کردار کے لئے پریاپرکاش کے ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ، شردھا کپور، جھانوی کپور اور سارہ علی خان کا نام لیا جارہا تھا تاہم پریا اپنی مقبولیت سے باقی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کردار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

شوبز

’’کون ہے یہ آدمی"

شائع شدہ

کو

’’کون ہے یہ آدمی"

اداکارہ ارمینا خان سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر بھڑک اٹھیں اور کہا ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانے کی اجازت کیسے دی گئی۔ارمینا خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں اور اداکاری کے علاوہ ملکی مسائل میں بھی بہت زیادہ دلچسپی لیتی ہیں اور اکثروبیشتر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز ارمینا خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو خوب کھری کھری سنادیں۔ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیاہے جس میں شیخ رشید کسی ٹاک شو میں بیٹھ کر فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہے ہیں۔ ارمینا خان نے فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے لیے نازیبا لفظ استعمال کرنے پر شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’’کون ہے یہ آدمی؟ اوریہ کیوں فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کیوں کررہاہے؟ اس کے علاوہ اسے کس نے اجازت دی اتنی نامناسب زبان ٹیلی ویژن پر استعمال کرنے کی؟


’’کون ہے یہ آدمی"

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

Yes. He’s the best

شائع شدہ

کو

Yes. He’s the best

اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘کا ٹیزر دیکھ کر حیران رہ گئیں اورمداحوں سے ٹیزر کے حوالے سےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک مداح نے ماہرہ خان سے فلم کے ٹیزر سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا ’کیا آپ نے ’زیرو‘کا ٹیزر دیکھا ہے، کیا آپ کو ٹیزر پسند آیا؟ ‘جس پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’جی ہاں! اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے شاہ رخ خان اورٹیزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا شاہ رخ خان بہترین ہیں۔‘‘Yes. He’s the best

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

پہلی وڈیو ریلیز

شائع شدہ

کو

پہلی وڈیو ریلیز

جانھوی کپور کی پہلی بالی ووڈ فلم "دھڑک" کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے-دھڑکن نامی اس گانے کو شریا گھوشال اور اجے گوگاوال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کی لیرکس امیتابھ بھٹاچاریا نے ترتیب دیئے ہیں۔
کرن جوہر کی نئی بالی ووڈ فلم دھڑک مراٹھی فلم 'سائرات کا ہندی ورڑن ہے جس میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل اداکار ایشان ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ واضح رہے کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال20 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں