Connect with us

صحت

خوبصورتی کیلئے خاص توجہ

شائع شدہ

کو

خوبصورتی کیلئے خاص توجہ

آج کل نوجوان لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد کیل مہاسوں، پھنسیوں، داغ دھبوں، جھائیوں اور چہرے کے دیگر امراض میں گھری نظر آتی ہے۔ اس کی وجہ سے چہرے کی شگفتگی ختم ہونے لگتی ہے جس کے باعث چہرہ بدنما اور کشش سے محروم دکھائی دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جلدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جلد میں شحمی غدود پائے جاتے ہیں جن سے ایک روغنی مادہ (sebum) خارج ہوتا ہے، یہ مادہ جلد کے مساموں کے ذریعے باہر سے نکلتا ہے۔ کبھی کبھی یہ غدود زیادہ مقدار میں روغنی مادہ بناتے ہیں جس کا مناسب اخراج نہیں ہوپاتا۔ اس کی وجہ مادہ خارج کرنے والی نالیوں کی رکاوٹ ہوتی ہے جس کے باعث روغنی مادہ خارج کرنے والے یہ شحمی غدود پھول کر چھوٹے چھوٹے دانوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں، انہی کو کیل مہاسے کہتے ہیں۔ مگر عمر بڑھنے کے بعد یہ مہاسے آہستہ آہستہ خود ہی ختم ہونے لگتے ہیں۔‘‘ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر گرم تاثیر والی غذا کھائی جائے، بے احتیاطی کی جائے، مٹاپے، جلن کڑھن اور حسد کے ساتھ ساتھ ، متفرق سوچوں کو ذہن پر سوار کرنے سے بھی یہ مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ مزید براں اشتہاری کریموں اور دواؤں کا استعمال اس مرض کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔

پرکشش اور جاذب نظر بننا ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس کی تکمیل اس وقت ہی ممکن ہے جب آپ خود اپنے چہرے کا خیال رکھیں۔پنے چہرے کو تجربات کی بھینٹ کبھی نہیں چڑھانا چاہیے اور نہ ہی سنے سنائے ٹوٹکوں کو آزمانا چاہیے۔لڑکیوں کی ایک عادت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ سہیلیوں اور کزنز وغیرہ کی میک اپ کی اشیا بے پروائی سے استعمال کرلیتی ہیں۔ اس سلسلے میں احتیاط کیجیے کسی کا بھی میک اپ پف ، بیس، صابن اور برش وغیرہ ہرگز استعمال مت کریں، کیوں کہ آپ یہ بھی نہیں جانتیں کہ آپ کی سہیلی یا کزنز کے چہرے کی جلد کیسی ہے، اگر ان کی جلد صاف ستھری اور بے داغ ہو تب بھی محتاط رہیے۔کیل مہاسوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مت کیجیے۔ انگلیوں سے بار بار انہیں چھونے اور ناخنوں سے کھرچنے سے ان میں انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔ ہمیشہ ایسے صابن سے چہرہ دھوئیے جس میں چکنائی نہ ہو۔ ہاتھوں پر صابن مل کر چہرے پر دھیرے دھیرے مساج کیجیے لیکن اسے رگڑنے کی کوشش نہ کریں۔ چند لمحوں بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں، لیکن کسی کپڑے یا تولیے سے چہرہ نہ پونچھیں، بلکہ پنکھا چلاکر اس کی ہوا میں چہرہ سکھالیں۔چہرے کی صفائی کے لیے گرم پانی کی بھاپ بھی مفید ہوتی ہے۔ ہفتے میں تین ، چار بار گرم پانی کی بھاپ اپنے چہرے پر لیں جس سے چہرے کے مسام کھلتے ہیں اور چہرہ بہ آسانی صاف ہوجاتا ہے۔ کچن میں کھانا پکاتے ہوئے یہ ضرور دیکھ لیں کہ ہانڈی کا دھواں براہ راست آپ کے چہرے پر نہ پڑے۔ دھوئیں میں شامل آئل آپ کے چہرے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

 

صحت

علاج دریافت

شائع شدہ

کو

علاج دریافت

ہانگ کانگ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے ایڈز کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نےعلاج کو "فنکشنل ٹریٹمینٹ" کا نام دیا ہے۔اس کو چوہوں پر جب آزمایا گیا تو حیران کن طور پر قوت مدافعت میں اضافے کی وجہ سے ان میں ایڈز کا مرض ختم ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

چیری کے فوائد

شائع شدہ

کو

چیری کے فوائد

ماہرینِ غذائیات کے مطابق چیری کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں کیونکہ یہ خوش نما اور خوش ذائقہ پھل کئی اہم طبی اجزا سے بھرپور ہے۔
ایک کپ یا 20 چیری میں 100 کیلوریز ہوتی ہیں جو وٹامن سی کی روزمرہ ضروریات کی 15 فیصد مقدار پوری کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ چیری کے سات اہم ترین فوائد یہ بھی ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کے باڈی گارڈز ہیں جو کئی امراض سے دور رکھتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں اس بگاڑ کو روکتے ہیں جو کینسر، الزائیمر اور دل کے امراض کی وجہ بنتے ہیں۔
ذیابیطس سے محفوظ رکھے
چیری بدن کی اندرونی سوزش کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ان پھلوں میں شامل ہے جس کا گلاسیمک انڈیکس سب سے کم ہے۔ اسے کھانے سے ئہ ہی شوگر بڑھتی ہے اور نہ ہی انسولین کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس طرح یہ ذیابیطس سے محفوظ رکھنے میں بہت مؤثر پھل ہے۔
پرسکون نیند کی ضمانت
بہت کم پھل ایسے ہیں جن میں ایک اہم ہارمون میلاٹونِن پایا جاتا ہے اور چیری ان میں شامل ہے۔ یہ ہارمون سونے اور جاگنے کے چکر کو متوازن رکھتا ہے۔ اس پر ایک سروے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ چیری کھانے سے نیند بہتر ہوتی ہے اور نیند بہتر ہونے سے تمام جسمانی اور دماغی افعال بہتر اور منظم ہوتے ہیں۔
جوڑوں کے درد میں آرام
چیری پر کیے گئے کئی اہم تجربات اور سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس کا جوس جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے اور گٹھیا کے مرض میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
کولیسٹرول گھٹائے
چیری کا جوس برے کولیسٹرول یعنی ’ایل ڈی ایل‘ کولیسٹرول کا دشمن ہے۔ اگر کولیسٹرول میں ایک فیصد کمی ہوجائے تو اس سے دل کے عارضے کا خدشہ دو فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی لیے چیری کا رس کولیسٹرل گھٹانے میں بہت معاون ہے۔
ورزش کا درد گھٹائے
ورزش کے بعد بدن میں درد ہونے لگتا ہے اور اس صورتحال میں چیری بدن کے درد کو کم کرتی ہے۔ خلیات کی ٹوٹ پھوٹ اور فرسودگی کو دور کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ پٹھوں اور عضلات میں اینٹھن کا بھی علاج ہے۔ جسمانی مشقت کرنے والے اور کھلاڑی حضرات چیری کا بطورِ خاص استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

انگوٹھے چرا لیے

شائع شدہ

کو

انگوٹھے چرا لیے

انسانی لاشوں کی نمائش سے ایک شخص نے نہایت چالاکی سے پیرکے دوانگوٹھے کاٹ کرچرالیے۔
اصل انسانی لاشوں کی نمائش سے ایک شخص نے نہایت چالاکی سے پیر کےدو انگوٹھے کاٹ کرچرالیے۔ پولیس نے واقعے کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جس نے نمائش میں رکھی ایک لاش کے دونوں انگوٹھے چرائے تھے اور ان کی قیمت تیرہ لاکھ روپے سے بھی ذیادہ بتائی جارہی ہے۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق اس شخص پر چوری اور نامعلوم شخص کی لاش میں دخل اندازی اور بے حرمتی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ اس شخص کو آکلینڈ کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت ہوگئی اور اس کے بعد وہ سال کے آخر تک ویلنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دوبارہ پیش ہوگا۔ اصل انسانی لاشوں کی اس عجیب و غریب نمائش کا نام ’باڈی ورلڈ وائٹلز‘ تھا جو ایک سفری نمائش تھی اور پہلی مرتبہ آکلینڈ میں منعقد ہوئی تھی جہاں سے لاش سے انگوٹھے چرالیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں