Connect with us

صحت

4 سال بعد بچے کی پیدائش

شائع شدہ

کو

4 سال بعد بچے کی پیدائش

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے والدین 4 برس قبل کارحادثے میں ہلاک گئے تھے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے اس بارے میں بتایا ہے کہ بچے کے والدین نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی (آئی وی ایف) کی غرض سے اپنے چار عدد بارور بیضے (ایمبریوز) نانجنگ اسپتال کے تولیدی کلینک میں منفی 196 ڈگری سینٹی گریڈ پر مائع نائٹروجن سے بھرے ٹینک میں محفوظ کروائے تھے لیکن آئی وی ایف کی کارروائی سے صرف پانچ دن پہلے ہی ان دونوں کا ایک ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے جوڑے کے والدین نے اسپتال انتظامیہ سے اپنے بچوں کے محفوظ شدہ ایمبریوز کا تقاضا کیا تو اسپتال انتظامیہ نے انکار کردیا جس پر انہوں قانونی چارہ جوئی کی۔ تین سال جاری رہنے والے اس مقدمے میں بالآخر انہیں کامیابی حاصل ہوگئی اور یوں 2017 میں انہیں ایمبریوز استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔ تاہم نانجنگ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے شرط رکھی گئی کہ ایمبریوز صرف اسی صورت میں نکالے جاسکتے ہیں جب کوئی دوسرا اسپتال انہیں محفوظ رکھنے کےلیے تیار ہو، کیوں کہ چین میں متبادل ماں (سروگیٹ مدر) کے ذریعے بچے کی پیدائش غیرقانونی ہے۔
مرنے والے جوڑے کے والدین نے متبادل مائیں فراہم کرنے والی ایک غیرملکی ایجنسی سے رابطہ کیا جس نے انہیں تھائی لینڈ کے پڑوسی ملک لاؤس بھیج دیا جہاں متبادل ماؤں کے ذریعے بچوں کی پیدائش کو قانونی درجہ حاصل ہے۔ وہاں ایک خاتون کو معاوضے پر متبادل ماں کےلیے چنا گیا اور اس میں بارور بیضہ (ایمبریو) منتقل کرکے اسے حمل ٹھہرا دیا گیا۔ البتہ، چین میں بچوں کی پیدائش سے متعلق قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کےلیے اس خاتون کو زچگی سے چند روز پہلے ہی چین پہنچا دیا گیا جہاں دسمبر 2017 میں اس نے ایک بچے کو جنم دیا جو ایک لڑکا ہے۔ بچے کے نانا نانی/ دادا دادی نے اسے ’’تیان تیان‘‘ (پیارا) کا نام دیا ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق کے بعد اس بچے کو قانونی طور پر ان کی تحویل میں بھی دے دیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے تیان تیان کی زندگی کے پہلے 100 دن مکمل ہونے پر اس کے نانا نانی/ دادا دادی نے پورے میڈیا کو اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صحت

علاج دریافت

شائع شدہ

کو

علاج دریافت

ایک تحقیق کے مطابق انسانی اعصابی خلیات کو بجلی سے کنٹرول کرنے سے دمے، جوڑوں کی سوزش اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ٹھیک ہو سکتی ہیں۔
یہ تحقیق امریکا میں واقع ’گلوانی بائیو الیکٹرانکس‘ نامی کمپنی نے کی ہے اور اسے امید ہے کہ وہ اس طریق کار پر مبنی علاج کو سات برسوں کے اندر منظوری کے لیے متعلقہ ادارے کے سامنے پیش کر دے گی۔گلیکسو سمتھ کلائن، ویرلی اور لائف سائنسز کی مشہور کمپنیاں بھی اس تحقیق میں شامل ہیں۔
تحقیق میں جانوروں پر کیے گئے تجربات میں انھیں سیلکون کے کف لگائے گئے جن میں الیکٹروڈ نصب تھے اور اس کے بعد بجلی کے ذریعے اعصاب کے پیغامات کنٹرول کیا گیا۔ کچھ تجربات کے نتائج میں سامنے آیا کہ اس طریقے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا علاج کیا جا سکتا ہے جس میں جسم انسولین ہارمونز کو نظرانداز کرنا شروع کر دیتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

گھریلو شربت صحت کیئے مفید

شائع شدہ

کو

گھریلو شربت صحت کیئے مفید

ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ نڈھال اور نحیف جسم کو توانائی کی فراہمی کےلیے ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ چینی ملا گھریلو مشروب بہترین حل ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا پیک جوس، کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کے مقابلے میں گھر میں تیار کردہ مشروب جس میں ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ چینی ملائی جائے تو وہ زیادہ مفید ہے۔ ٹیٹرا پیک ڈرنکس صحت کےلیے نقصان دہ ہوسکتی ہیں اور جیب پر بھی بھاری ثابت ہوتی ہیں تاہم گھریلو مشروب اس سے زیادہ توانائی رکھتا ہے۔ہمارا جسم توانائی حاصل کرنے کےلیے کاربوہائیڈریٹس کو نظام ہاضمہ کے ذریعے توانائی سے بھرپور گلوکوز میں تبدیل کرتا ہے۔ تاہم اس عمل میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں چنانچہ فوری توانائی حاصل کرنے کےلیے انرجی ڈرنکس کا استعمال کیا جانے لگا ہے لیکن ان کے مضر اثرات کے باعث ماہرین انرجی ڈرنکس کے استعمال سے منع کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

موٹاپے سے جلد نجات دلائیں

شائع شدہ

کو

موٹاپے سے جلد نجات دلائیں

جب آپ جسمانی وزن میں کمی یا موٹاپے سے نجات پانے کی کوشش کررہے ہوں تو مخصوص غذاﺅں اور ورزش پر ہی انحصار نہیں کریں، بلکہ چند مشروبات سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ اگرچہ اچھی غذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے مگر چند مشروبات کا اضافہ اس مقصد کے حصول کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ مشروبات نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور جب ہاضمہ ٹھیک ہو تو موٹاپے سے نجات میں کامیابی آسان ہوجاتی ہے۔ یہ مشروبات جسم میں زہریلے مواد کو نکال باہر کرتے ہیں جبکہ میٹابولزم کو بھی بہتر کرتے ہیں۔اور اچھی بات یہ ہے کہ ان مشروبات کی تیاری کا سامان آپ کے کچن میں ہی موجود ہے۔
لیموں اور ادرک کا مشروب
یہ جادوئی مشروب جسمانی وزن میں کمی کے لیے انتہائی موثر ثابت ہوسکتا ہے، آدھے لیموں کو نیم گرم پانی سے بھرے گلاس میں نچوڑیں اور پھر اس میں کدو کش کی گئی ادرک کی کچھ مقدار کا اضافہ کردیں۔ ہر صبح نہار منہ اس مشروب کا استعمال کریں اور ایک سے 2 ماہ بعد اپنے وزن کو چیک کریں۔ دار چینی اور شہد
ایک چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ دارچینی ایک گلاس گرم پانی میں ملا کر مکس کریں، اس میں اگر لیموں کے عرق کا اضافہ کردیا جائے تو چربی گھلانے کا عمل تیز کرنے میں مزید مدد مل سکتی ہے۔ دار چینی بے وقت بھوک کی روک تھام کرتی ہے جبکہ شہد میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔ کھیرے اور پودینے کا مشروب
پانی سے بھرے ایک جگ کو لے کر اس میں کھیرے کے چند ٹکڑے اور پودینے کے پتوں کو ڈال دیں، اس کے بعد جگ کو کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر سارا دن اس مشروب کو پیتے رہیں۔ یہ مشروب نہ صرف جسم میں موجود زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے اور ہاں نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔ سبز چائے
یہ کیلوریزفری مشروب ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اوردیگر اجزاءجسم میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کی روک تھام کرتے ہیں، جبکہ جسم کے اندر چربی گھلانے والے عمل کو متحرک کرکے کچھ عرصے میں موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں