Connect with us

پاکستان

قومی اداروں سے متعلق اہم فیصلے

شائع شدہ

کو

قومی اداروں سے متعلق اہم فیصلے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف قومی اداروں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر بات کی گئی اور کلیدی پوسٹوں پر تعیناتیاں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری کو زیر غور لایا گیا۔اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کا امکان ہے، دوسری جانب پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرونکس کے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کا بھی فیصلہ کیا گیا۔جبری گم شدگیوں کے انکوائری کمیشن میں مزید ایک رکن کی منظوری دی جائے گی جب کہ ملزم یاسین ولد غلام حسین کی یو اے ای حوالگی کا بھی فیصلہ ہوا۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پاک چین مفاہمتی یادداشت اور کابینہ پاکستان کیوبا کی لائبریریوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں مختلف انتظامی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کے سلسلے میں بھی غور کیا گیا جن میں کابینہ کمیٹی برائے نج کاری، قانونی مقدمات نمٹانے سے متعلق کمیٹی اور گیس سکیموں پر عمل درآمد سے متعلق بین الصوبائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق شامل ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سٹیٹ بینک، بینکنگ کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈزکو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

شائع شدہ

کو

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

سراج الحق نے کہا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنائے اگرعوام کا الیکشن پر اعتماد نہ رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ 2018 کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا سیکولر ازم کے حامی چاہتے ہیں کہ اسلام کو مسجد تک محدود کردیا جائے اوراس سے پارلیمنٹ میں قانون سازی اور اقتدار کا حق چھین لیا جائے یہ ٹولہ ہمارے نوجوانوں کو اسلام سے بغاوت پر اکسا رہا ہے جس کو مدنظر رکھ کر عوام مستقبل کا فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں