Connect with us

انٹرنیشنل

عراق میں الیکشن

شائع شدہ

کو

عراق میں الیکشن

عراق میں داعش کی شکست کے بعد پہلے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوئی جو رات 8 بجے تک جاری رہےگی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔عراق کے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں 329 نشستوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں میں مقابلہ ہے۔عراقی انتخابات میں وزیراعظم حیدر العبادی اور سابق وزیراعظم نوری المالکی بھی میدان میں ہیں۔ جبکہ 2008 میں سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر جوتا اچھالنے والے صحافی منتظر الزیدی بھی انتخابات میں بطور امیدوار شریک ہیں۔

انٹرنیشنل

دہشت گردی کی مذمت

شائع شدہ

کو

دہشت گردی کی مذمت

سعودی عرب میں ترکی کے قونصل جنرل عاکف منوشا نے کہا ہے کہ ترک حکومت دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتی ہے، ترکی میں گزشتہ بغاوت کی کوششیں عوامی اتحاد اور سیکورٹی اداروں کی مضبوط پالیسی کے ذریعے ناکام بنائی گئی۔ جدہ میں ترک قونصل جنرل عاکف منوشا ترکی میں ناکام بغاوت کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا اور ترکی کے ترقیاتی منصوبوں کی تصویری نمائش پیش کی گئی۔ ترک قونصل جنرل نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ ترک مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حکومت سازی تیز

شائع شدہ

کو

حکومت سازی تیز

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے زور دیا کہ حکومت کی تشکیل نو کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مظاہرین کی جانب سے طلب کردہ خدمات فراہم کی جاسکیں اخباری ذرائع کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے جن اصلاحات پر عمل درامد متوقع ہے ان میں ملک کے جنوبی اور وسطی صوبوں کے لیے رقوم کا مختص کیا جانا اور گیس اور تیل کی غیر ملکی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنانا ہے کہ اُن کی نصف ورک فورس عراقی شہریوں پر مشتمل ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

8 ہلاک

شائع شدہ

کو

8 ہلاک

عراق میں آٹھ جولائی سے عوامی احتجاج کے دوران 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں