Connect with us

انٹرنیشنل

باہرجانے پرپا بندی عائد

شائع شدہ

کو

باہرجانے پرپا بندی عائد

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق ملائشیا کے حالیہ انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نجیب رزاق پر اربوں ڈالر لوٹنے اور کرپشن کے الزامات ہیں اور کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والی حکومت کو مختلف مواقع پر عوامی احتجاج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ہفتے کے روز ملائشین امیگریشن حکام نے نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک جانے پر پابند عائد کی۔ بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کیے جانے پر نجیب رزاق نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک چھٹیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور انہیں آئندہ ہفتے ہی واپس آنا تھا۔ سابق ملائشین وزیراعظم نےکہاکہ وہ پہلے ہی یہ بتاچکے تھے کہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ انہیں اور اہل خانہ کو بیرون ملک روانگی کی اجازت نہیں دے گا۔ نجیب رزاق کا کہنا تھا کہ وہ امیگریشن حکام کی ہدایات کا احترام کرتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ملک میں ہی رہیں گے۔ واضح رہےکہ ملائشیا کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی جس کےبعد انہوں نے ملائشیا کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف اٹھانے کےبعد مہاتیر محمد نے اعلان کیا کہ وہ ملک سے لوٹے گئے ملین ڈالرز کو واپس لائیں گے۔

انٹرنیشنل

غزہ، بدترین حالات

شائع شدہ

کو

غزہ، بدترین حالات

اقوام متحدہ نے کہا پابندیوں سے غزہ کی صورت حال گمبھیر، تجارتی چوکی کے بند ہونے سے حفظان صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا کہ اسرائیل کے محاصرے میں تجارتی چوکی کریم ابو سلیم بند کیے جانے اور ایندھن کی ترسیل روکنے سے حفظان صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حملے ناکام

شائع شدہ

کو

حملے ناکام

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سراغرسانی کے وزیر محمود علاوی نے ایک بیان میں کہا گرفتار افراد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے بروقت کارروائی سے انکے مذموم منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

باپ کا ڈر

شائع شدہ

کو

باپ کا ڈر

برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن میرکل کے والد تھامس میرکل نے کہا مجھے خدشہ ہے کہ بیٹی کو نئی ذمہ داریوں کے لیے مرعوب کیا گیا۔ میڈیا پورٹس کے مطابق تھامس میرکل کا کہنا تھا کہ بیٹی سے آخری بار اس کی شادی کے ایک روز بعد ٹیلیفون پر بات کی تھی 2 ماہ گزر گئے ہیں ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔ کنسنگٹن محل بھی ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتا۔ مجھے ڈر ہے کہ میں اپنی بیٹی سے ملنے سے پہلے ہی دنیا سے نہ چلا جاؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں