Connect with us

کھیل

بیٹنگ کو مشکلات کا سامنا

شائع شدہ

کو

بیٹنگ کو مشکلات کا سامنا

ڈبلن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے لیے آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیوکرنے والے امام الحق ٹیم کے سینیئر بلے باز اظہر علی کے ہمراہ اننگ کا آغاز کرنے آئے لیکن دونوں اوپنرز پاکستان کو محض 13 رنز کا آغاز ہی دے سکے۔ اظہر علی 6 اور امام الحق 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ آئے۔ آئرلینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے جس کے لیے آئرش کپتان پورٹر فیلڈ خاصے پُر جوش نظر آتے ہیں۔ آئرلینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے، ہم ٹیسٹ کیریئر کا اولین میچ کھیلنے جارہے ہیں اور اس تاریخی موقعے کو امر کر نے کے لیے میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے جس کے لیے سخت پریکٹس بھی کی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی تاریخی ٹیسٹ میچ کو اپنے نام کرنے کے لیے پُر عزم دکھائی دے رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور آئرلینڈ کو آسان ہدف سمجھنے کے بجائے پروفیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔ تاریخی ٹیسٹ کا حصہ بننے پر خوشی ہو رہی ہے۔

کھیل

میزبانی کیلئے تیار

شائع شدہ

کو

میزبانی کیلئے تیار

زمبابوے کرکٹ اس وقت شدید ترین مالی بحران سے دوچار ہے تاہم اس کے باوجود اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو یقین دلایا ہے کہ زمبابوے جولائی-اگست میں پاکستانی ٹیم کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ یہ یقین دہانی ایسے وقت میں کرائی گئی ہے جب زمبابوے کرکٹ کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے منیجنگ ڈائر یکٹر فیصل حسین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ فیصل حسین نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے آئی سی سی فنانس ڈپارٹمنٹ میں کئی سال تک ذمے داری نبھائی تھی۔
گذشتہ سال انہوں نے آئی سی سی کی ملازمت کو خیر باد کہہ کر زمبابوے کرکٹ میں ملازمت کر لی تھی۔ پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان تین قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جولائی سے ہرارے اسپورٹس کلب میں ہوگا۔ڈبل لیگ کے اس ٹورنامنٹ کا فائنل بھی ہرارے میں ہوگا۔ 13سے22جولائی تک پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ کرپشن الزامات کی زد میں ہے۔کول کتہ میں آئی سی سی میٹنگ میں زمبابوے کے اہم حکام نے شرکت نہیں کی۔
زمبابوے نے آئی سی سی سے مالی مدد کی درخواست کی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا اور واضح کیا کہ اگر زمبابوے کرکٹ کے معاملات درست نہ ہوئے تو اسے پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے انٹرنیشنل آپریشن کے ایک افسر نے زمبابوے کرکٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے یقین دہانی مانگی۔ زمبابوے کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کی میزبانی کرنے کو تیار ہیں۔تین قومی ٹورنامنٹ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز پروگرام کے مطابق ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

شاندار ’تحفہ‘

شائع شدہ

کو

شاندار ’تحفہ‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے این او سی جاری کر دیا۔ وہاب ریاض پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی پالیسی کے تحت لیگ کیلیے اجازت نامہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں، وہاب ریاض کا انگلش کاؤنٹی میں شامل ٹیم ڈربی شائر سے معاہدہ ہے اور بورڈ کی طرف سے اجازت نامہ ملنے کے بعد وہ اب رواں سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل وہاب ریاض کا ناک کا آپریشن ہوا تھا جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم مکمل صحت یابی کے بعد انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سوئی فارم جاگ اٹھی

شائع شدہ

کو

سوئی فارم جاگ اٹھی

اظہر علی کی سوئی فارم بھی آخر جاگ اٹھی، انہوں نے لیسٹرشائر کے خلاف دوروزہ پریکٹس میچ کے ابتدائی دن 73 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے اپنی بیٹنگ کو آزمانے کا فیصلہ کیا، اس بار اظہر علی کے ساتھ اوپننگ کیلیے فخرزمان کو بھیجا گیا، دونوں نے میزبان کاؤنٹی کے بولرز کو ابتدائی سیشن میں خوب پریشان کیا، دونوں کے درمیان ابتدائی شراکت میں 121 رنز بنے، اس جوڑی کا خاتمہ آخر کار ٹام ویلس کے ہاتھوں ہوا جن کی گیند فخر زمان کے بیٹ سے ہوتی ہوئی سیدھی عتیق جاوید کے ہاتھوں میں سما گئی، فخر نے 98 بالز کاسامنا کرتے ہوئے 71 رنز اسکور کیے جن میں 14چوکے شامل تھے۔ نئے آنے والے بیٹسمین سمیع اسلم نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 34 گیندیں صرف کیں اور اس دوران 8 رنز بنائے مگر ڈائیٹر کلین نے ان کی اننگز کو اس سے آگے نہیں بڑھنے دیا، ان کی گیند پر سمیع اسلم بولڈ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔
اوپنر اظہر علی نے بھی اپنی فارم کو جگانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے 73 رنز اسکور کیے تاہم انھیں بھی کلین نے اننگز کو تھری فیگر تک لے جانے کا موقع دیے بغیر بولڈ کردیا، اظہر نے 127 گیندوں کا سامنا کیا جن میں سے 13 کو باؤنڈری لائن کی سیر کرائی۔ یہ اب تک اس ٹور میں کھیلی جانے والی 6 اننگز میں پہلا موقع ہے جب اظہر علی نے ففٹی اسکور کی ہے۔ کینٹ اور ناتھمپٹن شائر کے خلاف ٹور میچز میں ناکام رہنے کے بعد وہ آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بری طرح ناکام رہے تھے جہاں پران کا اسکور 4 اور 2 تھا۔ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ان کے فارم میں آنے کو ٹیم کیلیے نیک شگون قراردیا جاسکتا ہے۔
کپتان سرفراز احمد 17 رنز بناکر عتیق جاوید کی گیند پر حریف قائد لیوس ہل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،کچھ ہی دیر بعد نئے آنے والے بیٹسمین سعد علی نے عادل علی کی گیند ان کے ہی ہاتھوں میں دوبارہ لوٹا دی، وہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ 245 کے مجموعے پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گری جب شاداب خان کو ٹام ویلس نے بولڈ کیا، انھوں نے 21 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 رنز بنائے، جس میں دو چوکے بھی شامل تھے۔ فہیم اشرف بازو نہیں کھول پائے، صرف 15 رنز بنانے کے بعد وہ عتیق جاوید کا شکار بن گئے، کیچ ویلس نے تھاما، ان کی اننگز میں 3 چوکے بھی شامل تھے، حسن علی 5 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے، ڈیرڈین کی ڈائریکٹ تھرو نے ان کے کریز تک پہنچنے سے پہلے ہی بیلز اڑادیں۔
مجموعی اسکور جب 321 ہوا تو 90 ویں اوور کی سیکنڈ لاسٹ بال پر محمد عباس نے اپنی وکٹ گنوا دی، انھیں عادل علی کی گیند پر لیوس ہل نے کیچ کیا، انھوں نے 45 بالز کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 16 رنز بنائے، اس کے ساتھ ہی پہلے دن کے کھیل کا اختتام پاکستان کے اسکور 321 رنز 9 وکٹ پر ہوگیا، عثمان صلاح الدین نے ایک اینڈ سنبھالا ہوا تھا، وہ 154 بالز پر 69 رنز بناچکے جس میں 5 چوکے شامل ہیں۔
عثمان پاکستان کے تیسرے بیٹسمین ہیں جنھوں نے اس اننگز میں ففٹی بنائی ہے۔ ڈائیٹرکلین، ٹام ویلس، عتیق جاوید اور عادل علی نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں