Connect with us

کشمیر

مہم نہیں تحریک

شائع شدہ

کو

مہم نہیں تحریک

حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو مسئلہ کشمیر کی سمجھ ہی نہیں ہے، ہم مہم نہیں تحریک چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کوپتاہی نہیں کہ تحریکیں بندوق کی گولی سےختم نہیں ہوتیں۔ کشمیری عوام بے حد اصولی اور جائز تحریک کے ساتھ ہیں۔ بھارتی آرمی چیف ہمیں مٹھی بھر نہ سمجھیں ایک قوم کی حیثیت سے جدو جہد ترک کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنے کٹھ پتلی جلاد کشمیر بھیجے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا تھا کہ بڑی تعداد میں کشمیری نوجوان ناراض ہیں اور اسلحہ اٹھا رہے ہیں لیکن آزادی ان کے لیے ممکن نہیں۔

کشمیر

اعتراضات مسترد

شائع شدہ

کو

اعتراضات مسترد

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ بھارت ہیومن رائٹس کمشنر کے تحفظات دورکرنے میں ناکام رہا ہے۔
دفتر کارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہیومن رائٹس کمشنر کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہا ہے حتی کہ کشمیر رپورٹ پر بھارتی اعتراضات اقوام متحدہ نے بھی مسترد کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ترجمان ظفر بنگش اور انسانی حقوق کمشنر کے درمیان رابطے کی کمشنر آفس نے تردید کی ہے انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے کشمیر رپورٹ کا جائزہ لئے بغیر اعتراضات اٹھانے پر سخت مایوسی ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کشمیر

ریمانڈ پرجیل منتقل

شائع شدہ

کو

ریمانڈ پرجیل منتقل

رپورٹ کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحویل میں 10 روز گزارنے کے بعد آسیہ اندرابی کو ان کی 2 ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت آج نئی دلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت کے روبرو کہا کہ ایجنسی کو دختران ملت کی تینوں رہنماؤں کی مزید کسٹڈی کی ضرورت نہیں، جس کے بعد ڈسٹرکٹ جج پونم اے بامبا نے انہیں ایک ماہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں پر رواں برس اپریل میں بھارت کے خلاف جنگ کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔ عدالتی حکم کے بعد دختران ملت کی رہنماؤں کو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہار جیل میں رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کشمیر

نوجوان شہید

شائع شدہ

کو

نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فورسز نے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں ظالم بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج کے دہشت گرد اہکاروں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ کپواڑہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، نوجوان کو بھی سرچ آپریشن کے دوران بھارتی افواج نے نشانہ بنایا ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں