Connect with us

پاکستان

12 مئی کا ملبہ ایم کیو ایم پر

شائع شدہ

کو

12 مئی کا ملبہ ایم کیو ایم پر

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے 12 مئی کا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں 12 مئی سیاہ دن تھا جس نے بہت تلخ یادیں چھوڑیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ 12 مئی کے سانحے میں 48 سے زائد افراد شہید ہوئے ، تمام سیاسی جماعتوں نے 12 مئی کا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈالنے کی کوشش کی، 12 مئی کے سانحے سے کسی کا فائدہ نہیں سب کا نقصان ہوا۔ فاروق ستار نے کہا کہ 12 مئی کے شہداء کے لیے اپنی رہائش گاہ پرقرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ علاوہ ازیں رہنما ایم کیو ایم نے ہاکی اولمپیئن منصور احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ منصور احمد کی ہاکی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستان

سہالہ منتقلی زیرغور نہیں

شائع شدہ

کو

سہالہ منتقلی زیرغور نہیں

نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا نگراں حکومت کے لیے کوئی لاڈلا نہیں تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما برابر ہیں نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کی تجویز زیر غور نہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت کا اقدام درست تھا اگر اسی وقت انہیں گرفتار نہ کرتے تو حکومتی عمل غیر قانونی ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جگہ جگہ تلاشی

شائع شدہ

کو

جگہ جگہ تلاشی

25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں پولیس نے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں اس حوالے سے پولیس اہلکاروں نے پریکٹس سیشن بھی کیا جس کے دوران غیر معمولی حالات اور شرپسند عناصرسے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت بھی شامل تھی-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے ڈیم کا اعلان

شائع شدہ

کو

اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عوام 25 جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دے کر عام انتخابات میں کتاب پر مہر لگائیں گے۔ علاقے سے جاگیرداروں کا خاتمہ کر دیا اب یہاں کوئی ظلم نہیں کرسکتا۔ گومل زام ڈیم ہماری کوششوں سے منظور ہوا تھا اس بار جیتے تو ٹانک زام ڈیم بھی منظور کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں