Connect with us

پاکستان

عدلیہ تو بحال ہوگئی لیکن ...

شائع شدہ

کو

عدلیہ تو بحال ہوگئی لیکن ...

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سینیٹر شاہی سید کا کہنا ہے کہ عدلیہ تو بحال ہوگئی لیکن 12 مئی کے شہداء کو انصاف نہ مل سکا۔ کراچی کے علاقے بنارس کالونی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کہ 12مئی سیاسی تاریخ کا سیاہ باب اور دکھ کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ تو بحال ہوگئی لیکن 12 مئی کے شہداء کو انصاف نہ مل سکا جب کہ 12مئی کے واقعات کے گواہ وکلاء اور خود ججز صاحبان بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دس سال سے حکومت میں رہنے والی پیپلزپارٹی انصاف کس سے مانگ رہی ہے؟ انہوں نے 12 مئی کے شہداء کے لیے کچھ نہیں کیا۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 12 مئی 2007 میں نہیں تھی لیکن آج وہ بھی تعزیتی جلسہ کررہی ہے، تعزیتی جلسوں میں ناچ گانے ہورہے ہیں یہ شہداء سے کیسی یکجہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 12 مئی 2007 میں تحریک انصاف کا ایک زخمی بھی نہیں لیکن الیکشن کا سال ہے تو 12 مئی ان کو بھی نظر آیا ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ کراچی نے بہت خون دیکھا اور تکلیف اٹھائی لہٰذا پہلے کراچی میں اردو بولنے والے شہداء کے قتل کی انکوائری کی جائے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ 12 مئی 2007 کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

شائع شدہ

کو

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں تحریک انصاف کےدفتر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائد آباد کے علاقے میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن رحمت علی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعےکی جگہ سےایس ایم جی اور 2 میگزین ملےہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھاندلی کا الزام

شائع شدہ

کو

دھاندلی کا الزام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا ہے ۔ کراچی میں خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہےجس سے کراچی کا ووٹر گھر پر بیٹھے پر مجبور ہوجائےگا۔ خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے جلسوں کے اجازت نامے جاری کرتی ہے اور پھر منسوخ کردیتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں دبئی سے آئے نام نہاد لیڈر کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں