Connect with us

پاکستان

مری میں تعینات

شائع شدہ

کو

مری میں تعینات

مری میں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ حرکت میں آگئی، مری میں مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ اے ایس پی مری کا کہنا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈولفن فورس فوری کارروائی کرے گی۔ اے ایس پی مری کامران حمید کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کی شکایت کی صورت میں پولیس فوری مدد کو پہنچے گی، مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈولفن فورس کے جوان مال روڈ پر گشت کرتے رہیں گے جبکہ دیگر پکنک پوائنٹس پر پنجاب پولیس کے اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ اے ایس پی مری کا مزید کہنا تھا مری میں ماحول سازگار رکھنے کے لیے اہم مقامی شخصیات ہوٹل مالکان، ٹیکسی ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے بھی بات چیت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ 450 ٹورسٹ گائیڈز کے کارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جو سیاحوں کی مدد کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔ خیال رہے کہ مری میں سیاحوں کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے سیاح سیاحتی مقام جانے سے گریز کرنے لگے ہیں۔ سیاحوں کے ساتھ جھگڑوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جہاں مری کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل پڑی ہے۔ سیاحوں کا مؤقف ہے کہ مقامی افراد چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان کرتے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ ہونے کا بھی خیال نہیں کرتے جبکہ اکثر فیملیز کو ہراساں کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

پاکستان

کارکنوں میں تصادم،4 زخمی

شائع شدہ

کو

کارکنوں میں تصادم،4 زخمی

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم کے دوارن 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے درمیان جھگڑا شاہدرہ کے علاقے فضل پارک میں سائن بورڈ لگانے پر ہوا۔ جھگڑے کے دوران لاٹھی اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس میں 4 افراد کے سر پھٹ گئے، اسپتال میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن سے مایوس

شائع شدہ

کو

الیکشن سے مایوس

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں الیکشن کولیکربہت مایاس ہوں کیونکہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی جب کہ الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نتھیا گلی ،جہلم اورلاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پرخوب گرجےبرسے، ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے ملک کوقرضوں میں ڈبودیا ہے لہذا اس جماعت کو ہر گز ووٹ نہ دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالےسے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہی الیکشن میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا جب کہ کرپٹ حکمران کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتے، لیکن ہم اقتدارمیں آکرعوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلے اوربلی کے خلاف

شائع شدہ

کو

تو تڑاک پر اتر آئے

ٹیکسلا میں پہلے ٹمبر مارکیٹ اور بعد میں نواب آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے اپنے مخالفین کو نشانے پر لئے رکھا، ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں اور ڈر کی وجہ سے حلقہ میں عمران خان کو بلوا لیا ہے جب کہ میں اس حلقے کا منتخب نمائندہ نہیں تھا مگر ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ میں نے دلوایا، سوئی گیس دلوائی ، سڑکیں بنوائیں اور وفاداری کرتے ہوئے یہاں خدمت کی۔
چوہدری نثار نے اپنے جلسے میں لیٹ آنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جلسے میں لیٹ آنے والوں کواہم پیغام دیتا ہوں کہ الیکشن والے دن بھی اسی طرح لیٹ آئے تو کوئی آپکا انتظار نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نعروں اور تقریروں سے نہیں ، خدمت کی بنیاد پر لڑا جاتا ہے جب کہ شیر کے نشان والوں کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوں گی، یہ شیر نہیں دراصل بلی ہے، بَلے اور بلی کے خلاف جیپ کو ووٹ دینا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں