Connect with us

شوبز

شرافت دھوکہ کھاگئی

شائع شدہ

کو

شرافت دھوکہ کھاگئی

اداکارہ بابرہ شریف نے ایم ایم عالم روڑ پر واقع جگہ خالی کروانے کے لیے سول عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس پر عدالت نے قابض شخص سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔بابرہ شریف نے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جیولر کے مالک نے گزشتہ سات ماہ کا کرایہ ادا نہیں کیا اور نہ ہی وہ جگہ خالی کررہے ہیں۔یاد رہے کہ بابرہ شریف نے مذکورہ جگہ مشہور جیولری برانڈ دماس کو کرائے پر دی ہوئی تھی لیکن کمرشل فیس میں اضافے کے بعد کرایہ دینے دے انکار کردیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بابرہ شریف نے اپنا گھر کافی عرصہ پہلے دماس کو کرائے پر دیا تھا لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس طرح دھوکہ بھی ہوسکتا ہے۔

شوبز

’سلوٹ‘سے انکار

شائع شدہ

کو

’سلوٹ‘سے انکار

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’سلوٹ ‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم کرینہ کپور نے کنگ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔ کرینہ کپور کا شاہ رخ کے ساتھ فلم نہ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں اب کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جب کہ اب فلموں سے متعلق میری سوچ اور رویہ تبدیل ہوگیا ہے اور میں ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کی وجہ سے بڑے بجٹ کی فلمیں کرنے سے معذرت ہی کروں گی، عین ممکن ہے کہ فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام بھی نہ کروں۔ رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے انکار کے بعد فلم میکرز اب فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے ایشویہ رائے یا دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’سلوٹ‘ بھارتی خلا باز کی زندگی پر مبنی کہانی ہے جس کی شوٹنگ شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ کے بعد شروع کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

سالانہ مقابلہ حسن

شائع شدہ

کو

سالانہ مقابلہ حسن

فلپائن کے شہر Pasay میں سالانہ مقابلہ حسن ہوا۔ مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی 42حسیناؤں نے حصہ لیا۔ مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے 5 حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 20سالہ سلویا سیلسٹی کورٹس نامی اطالوی نژاد فلپائنی حسینہ نے ’مس اَرتھ فلپائن 2018‘کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

شوہر سے اختلافات

شائع شدہ

کو

شوہر سے اختلافات

اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کے اپنے شوہر جاوید اقبال سے اختلافات شروع ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شاہدہ منی کے شوہر جاوید اقبال کی پہلی بیوی اور بچوں نے شاہدہ منی کو جاوید اقبال کی دوسری بیوی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جاوید اقبال کے وارث صرف اور صرف ہم ہیں۔ شاہدہ منی کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں