Connect with us

پاکستان

پیپلز پارٹی کے دن گنے جا چکے

شائع شدہ

کو

پیپلز پارٹی کے دن گنے جا چکے

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعویٰ کرنے والی غیرجمہوری پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے عوام کو کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا ،اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں اور الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، مسلم لیگ ن کی مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر بد حال ہو گیا ہے ادارے تباہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سندھ میں حکمرانوں کی طرف سے جان بوجھ کر خودساختہ پانی کی قلت پیدا کی گئی ہے، میرپورخاص میں پانی کے مسئلے پر ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا میر منور تالپور احتجاج کرنے والے لوگوں کو منع کر رہے تھے کہ وہ احتجاج میں شامل نہ ہوں لیکن ہزاروں لوگوں نے احتجاج میں شامل ہو کر ثابت کر دیا کہ سندھ حکومت سے عوام تنگ آ چکی ہے، لوگوں کا احتجاج رنگ لے آیا ہے اور پانی آہستہ آہستہ آنا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھے ہیں لیکن پھر بھی ہم سے جو ہو سکتا ہے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ایوان کے اندر یا باہر بھرپور طور پر اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں، آئندہ انتخابات میں پورے سندھ میں پیر صاحب پگارا کی رہنمائی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پلیٹ فارم سے امیدوار کھڑے کریں گے اور مخالفوں کو شکست ہوگی۔

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

شائع شدہ

کو

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں تحریک انصاف کےدفتر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائد آباد کے علاقے میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن رحمت علی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعےکی جگہ سےایس ایم جی اور 2 میگزین ملےہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھاندلی کا الزام

شائع شدہ

کو

دھاندلی کا الزام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا ہے ۔ کراچی میں خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہےجس سے کراچی کا ووٹر گھر پر بیٹھے پر مجبور ہوجائےگا۔ خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے جلسوں کے اجازت نامے جاری کرتی ہے اور پھر منسوخ کردیتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں دبئی سے آئے نام نہاد لیڈر کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں