Connect with us

انٹرنیشنل

اردن کے لیےامدادی پیکج

شائع شدہ

کو

چار ملکی اجلاس بلا لیا

اردن میں جاری معاشی بحران کے تناظر میں سعودی عرب کی میزبانی میں چار ممالک کا اہم اجلاس اتوار کی شام مکہ مکرمہ میں ہوا۔ اس سربراہ اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ ان کے علاوہ اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم، امیرِ کویت الشیخ صباح الاحمد الصباح اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد نے بھی شرکت کی۔سربراہ اجلاس میں اردن کے لیے 2.5 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا۔ پیکج میں درجِ ذیل اقدامات شامل ہوں گے :
1 ۔ اردن کے مرکزی بینک میں رقم ڈپازٹ کرنا۔
2 ۔ اردن کے حق میں عالمی بینک کو ضمانتیں پیش کرنا۔
3 ۔ پانچ برس تک اردن کے سرکاری بجٹ کو سپورٹ کرنا۔
4 ۔ ترقیاتی فنڈز سے اردن میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقوم پیش کرنا۔
اس موقع پر شاہ عبداللہ دوم نے اجلاس کے انعقاد پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے نیک جذبات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اردن کے فرماں روا نے اجلاس میں شرکت پر کویت اور متحدہ عرب امارات کے لیے بھی اظہار تشکر کیا۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ وہ اردن کے حالیہ بحران کے خاتمے کے لیے تینوں ممالک کی جانب سے پیش کیے جانے والے امدادی پیکج پر انتہائی ممنون ہیں۔ سربراہ اجلاس سے قبل تمام شخصیات مکہ مکرمہ میں قصرِ صفا آئیں۔

انٹرنیشنل

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

شائع شدہ

کو

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

 انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200  افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 18 کو بچالیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے ٹوبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو جھیل کی سیر کرانے کے لیے مختص مسافر کشتی کے الٹنے سے 200 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بچالیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

افغانستان چور نکلا

شائع شدہ

کو

کوئی مستقبل نہیں

افغانستان، پاکستانی علاقوں سے پانی چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سرحدی علاقوں سے پانی چوری کرکے استعمال کررہا ہے اور یہ سلسلہ سالہا سال  سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے افغان حکومت کو پانی چوری کی نشاندہی کرتے ہوئے اس پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ترکی کو طیارے نہیں دیں گے

شائع شدہ

کو

شمالی کوریا کوبڑی پیشکش

روس سے طیارہ شکن دفاعی نظام خریدنے کی اطلاعات پر امریکی سینیٹ نے ترکی کو F-35فائیٹر طیاروں کی فراہمی روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹ کے اس فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ترکی کو روس سےS-400کی خریداری سے نہیں روک سکتا اور دراصل امریکا مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمF-35 طیاروں کا متبادل تلاش کر لیں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں