Connect with us

شوبز

رشی کپورکی مخالفت

شائع شدہ

کو

رشی کپورکی مخالفت

بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا رشی کپور کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کوئی دشمن نہیں ہیں لیکن میں کچھ لوگوں کو پسند نہیں کرتا اور میں اس معاملے میں بلکل واضح ہوں جب کہ رشی کپور مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں ا±ن کی عزت کروں اگر وہ شخص میری اور میری فیملی کی عزت نہ کرے تو میں بھی ا±ن کی عزت کرنے سے معذرت ہی کروں گا۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر چاہے کوئی جونیئر ہو یا سینئر تو اسے کسی کی بے عزتی نہیں کرنی چاہئے اور خصوصاً ا±س وقت تو با لکل بھی نہیں جب آپ ا±ن کے ساتھ کام کر رہے ہوں اور پھر بھی وہ شخص آپ کو بے وقوف اور بے عزت کرتا ہے تو یہ اچھی بات نہیں۔ واضح رہے کہ سونم کپور کی شادی کی تقریب میں رشی کپور کی جانب سے سلمان کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد سلمان اور رشی کپور کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

شوبز

He Or She

شائع شدہ

کو

He Or She

 

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

انتظار ختم

شائع شدہ

کو

انتظار ختم

سید عاطف حسین کی ڈائریکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل"ببن خالہ کی بیٹیاں" آج سے اے آر وائی پر نشر کیا جائے گا-پہلی قسط آج رات آٹھ بجے نشر ہوگی-ڈرامے کی خاص بات یہ ہے اس کا بنیادی خیال اور کہانی عاطف حسین کی ہے-ڈرامے کی کاسٹ میں صائمہ نور،جویریہ عباسی،ماریہ واسطی،فریال محمود،سرح اصغر،ثنا فخر،ثمینہ نذیر،ارسلان فیصل،علی جوش،فیضان شیخ،حسن احمد،شامل خان،صلاح الدین،ذہین طاہرہ اور قوی خان شامل ہیں-یہ امرقابل ذکر ہے کہ جب سے اس سیریل کے ٹیزر آن ائر کئے گئے ناظرین اسی وقت سے اس کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے اور ان کا یہ انتظار آج رات 8 بجے ختم ہوجائے گا-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ستارہ عروج پر

شائع شدہ

کو

ستارہ عروج پر

ایمن خان اور منال خان کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے جو ٹی وی کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ میں بھی بہت مصروف ہیں-دونوں بہنوں کے کئی ڈرامے بھی آن ائر ہیں-

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں