Connect with us

کھیل

ورلڈ ریلی چیمپئن شپ

شائع شدہ

کو

ورلڈ ریلی چیمپئن شپ

اٹلی کے جزیرے سارڈینیامیں ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کاانعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈرائیورز نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا بیس مرحلوں پر مشتمل اس 4روزہ کار ریس میں تمام ڈرائیورز کو مختلف دشوار راستوں سے گزرنا تھا۔ ریس کے آغازمیں فرانس سے تعلق رکھنے والے سباسٹین اوگیئرنامی ڈرائیور نے سبقت حاصل کی ہوئی تھی تاہم درمیان میں بیلجئیم کے ڈرائیور Thierry Neuvilleنے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کرلی۔

کھیل

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز

شائع شدہ

کو

پاکستان کی دھوم

 فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ سے قبل ٹاس کا سکہ اچھالے گا۔

احمد رضا فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے، ان کا تعلق کھیلوں کے سامان کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شہر سیالکوٹ سے ہے، ان کے خاندان کے لوگ تین پشتوں سے دنیا کی بڑی بڑی لیگز کیلیے ہاتھوں سے فٹبال بنانے کا کام کر رہے ہیں، رضا برازیلی ٹیم کے مداح ہیں اور نیمار ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔مشروب ساز ادارے نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کو بھی اسپانسر کیا ہے، احمد رضا کی اس کاوش کو معروف فلمساز شرمین عبید چنائے ڈاکومنٹری کی شکل میں فلما رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آم کے دلدادہ

شائع شدہ

کو

آم کے دلدادہ

 ڈیرن سیمی بھی پھلوں کے بادشاہ آم کے دلدادہ نکلے۔

کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں، ایک گٹھلی پر کافی زیادہ مقدار میں آم کا گودا باقی ہے، اس طریقے سے آم کھانے والے کو غیرمہذب کہا گیا ہے، دوسری گٹھلی پر بھی کچھ مقدار میں آم کا گودا لگا ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو اناڑی کہا گیا ہے، تیسری گٹھلی بالکل صاف ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو پروفیشنل کہا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اعلان جلد ہوگا

شائع شدہ

کو

اعلان جلد ہوگآ

دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ فاسٹ بائولر محمد عامر کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دورہ زمبابوے میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کی۔ قومی ٹیم کا مختصر کیمپ 25 جون سے لگے گا اور 28 جون کی رات قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو کسی ایک سکواڈ میں آرام دیا جا سکتا ہے جب کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔ زمبابوے میں پاکستان اور آسٹریلیا سمیت سہ ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم جولائی سے شیڈول ہے جس کے بعد گرین شرٹس نے میزبان ملک کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں