Connect with us

پاکستان

سکیورٹی جائزے کیلئے دورے

شائع شدہ

کو

سکیورٹی جائزے کیلئے دورے

نگران وزیراعظم نے عام انتخابات 2018کو پرامن اور شفاف طریقے سے منعقد کرنے سے متعلق سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چاروںصوبوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا اس بات کا فیصلہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جو امن وامان کے حوالے سے وزیراعظم ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محمد اعظم خان، وزیرقانون سید علی ظفر، وزیراعظم کے سیکرٹری سید عامر، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو احسان غنی، نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینٹر محمد سلیمان، وزیراعظم کے نیشن ایڈیشنل سیکرٹری کاظم نیاز اور دیگر سینئر حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عام انتخابات 2018 کے تناظر میں ملک کے اندر مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر نگران وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ پورے ملک میں سکیورٹی انتظامات بڑھانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کرے۔ وزیراعظم نے مزید مقامی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ مقامی سیاسی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ انہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے حکومت کی جانب سے سکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہی کی جائے اس موقع پر وزیراعظم نے عام انتخابات 2018 کو پرامن اور شفاف طریقے سے منعقد کرنے کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی خاطر تمام صوبوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

پاکستان

صادق وامین نہیں رہے

شائع شدہ

کو

صادق وامین نہیں رہے

عام انتخابات میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں اور سیاسی حریف ایک دوسرے کو زیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔ ایسا ہی ایک ٹاکرا ہوا کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جس میں رہائشیوں نے پی ایس 111 کے امیدواروں کو مدعو کیا تھا۔ ذرائع آمدن اور ٹیکس ادائیگی پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے بڑے وثوق سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم اس دعوے کو پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ غلط ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے ایک لاکھ تراسی ہزار روپے ٹیکس بھرا ہے، وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔
ہال میں قہقہے لگتے رہے اور اون گول ہوجانے پر عمران اسماعیل چپ سادھے بیٹھے رہ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سازشی ناکامی کے دہانے پر

شائع شدہ

کو

سازشی ناکامی کے دہانے پر

قمر زمان کائرہ نے کہا 25 جولائی کو سازشیں کرنے والے ناکام اور پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں کیا عمران خان پہلے اپنے کارکنوں کے ساتھ انصاف کرلیں تاریخ گواہ ہے کارکنوں کو نظر انداز کرنے والے ماضی کی سیاہ تاریخ بن جاتے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن سے دستبردار

شائع شدہ

کو

الیکشن سے دستبردار

عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار پارٹی اور ملک دونوں کا نقصان کر رہے ہیں، وہ تحریکِ اںصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو جائیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آج سارا دن مختلف شہروں میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں سے خطاب کیا۔ شاہدرہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آزاد امیدواروں کو تحریکِ انصاف کے حق میں دستبردار ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن نہیں جیتیں گے لیکن ہماری پارٹی اور ملک دونوں کا نقصان کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران 30 سال سے قوم کا خون چوس رہے ہیں، تباہی سے بچنے کا موقع بار بار نہیں ملتا، کبھی اس کو ووٹ نہ دو جس کا پیسہ، کاروبار اور اولاد اس ملک میں نہیں، عوام 25 جولائی کو تبدیلی کیلئے تیار رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اداروں کو مضبوط نہیں کیا، حکمرانوں نے نظام بدلنے کے بجائے ہاتھ پھیلائے، ملک چلانے کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، کشکول توڑنے کی باتیں کرنیوالے قرض پر قرض لیتے رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں