Connect with us

پاکستان

بری ہوگئے

شائع شدہ

کو

بری ہوگئے

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 125 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرلی اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 125 سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے تاہم الیکشن کے نتائج کو پاکستان تحریک انصاف کے حامد خان نے الیکشن ٹریبونل نے چیلنج کردیا تھا۔الیکشن ٹربیونل نے 2015 میں حامد خان کی عذرداری پر این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل کے جج جاوید رشید محبوبی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اس طرح لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق انتخابات 2013 میں دھاندلی کے الزامات سے بری ہوگئے۔

پاکستان

ترکی اورملائشیاء بناؤں گا

شائع شدہ

کو

انتخانی سرگرمیاں منسوخ

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر عوام نے دوبارہ منتخب کیا اور اللہ نے موقع دیا تو پاکستان کو ترکی اور ملیشیا بنادوں گا۔ پنڈی گھیپ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو اور ایٹمی قوت بنانے اور مسائل سے نکالنے والے لیڈر کو بیٹی کے سامنے گرفتار کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو معیشت کا برا حال تھا مگر ہم نے اقدامات کیے اور مسائل پر قابو پایا، ہمارے دور میں ڈالر 100 روپے کا تھا مگر آج 130 روپے تک پہنچ گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں چکوال اور اٹک میں اسپتال بنائے گئے، ہم نے چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے، اگر عوام نے دوبارہ موقع دیا توپاکستان کو ترکی اورملیشیا بنادوں گا۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ سی پیک کامغربی روٹ یہاں سے گزرہا ہے، اٹک، چکوال میں نوجوانوں کے روزگار اس علقے میں انڈسٹریل اسٹیٹ لاؤں گا اور اگر اللہ نے موقع دیا تو ایک ایک گاؤں میں سوئی گیس لاؤں گا، دانش اسکول کا وعدہ میڈیکل کالج کاوعدہ پوراکیا، اب ضلع اٹک میں ٹیکنیکل یونیورسٹی تعمیر کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قبضہ گروپ کو ووٹ

شائع شدہ

کو

مقدمہ کی زد میں

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو لال حویلی میں جشن ہوگا اور 26 جولائی کو عمران خان کے ساتھ حکومت بنا کر دکھاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے، پنڈی والوں سے کہتا ہوں کہ قبضہ گروپ کو ووٹ نہ دینا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے وقت پڑنے پر لوگوں کے پاؤں پڑتے ہیں بعد میں گلے پڑتے ہیں، شریف خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنی جائیدادیں بنائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرپرائزدیں گے

شائع شدہ

کو

گلگت کی حمایت

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی والے کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میر پور خاص میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا ’الیکشن میں پی ایس پی سرپرائز دے گی۔‘ پی ایس پی کے رہنما نے کہا متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی نے مل کر صوبے کو لوٹا ہے، آج دونوں پارٹیاں کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگنے لگی ہیں۔
انتخابات میں پارٹی کی طرف سے سرپرائز کی بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمارا ہوگا یا ہماری حمایت سے بنے گا۔
انھوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال پہلے کراچی میں مرنے والوں کا اسکور پوچھا جاتا تھا، اب شہدا قبرستان میں تالے پڑ گئے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہا، اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ انھوں نے کہا ’عوام ڈولفن پر مہر لگا کر پی ایس پی کو کام یاب کریں، الیکشن میں کام یابی کے بعد پی ایس پی نمائندے عوام کی خدمت کریں گے۔‘

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں