Connect with us

انٹرنیشنل

نئی قسم دریافت

شائع شدہ

کو

نئی قسم دریافت

ارجنٹینا میں ڈائنوسار کا خلائی شٹل جتنا بڑا اور اب تک کا سب سے عظیم الجثہ ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹینا میں ڈائنوسار کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے جسے عظیم الجثہ ہونے کے باعث ’انجینشیا پرائما‘ (Ingentia prima) کا نام دیا گیا ہے۔ اس لاطینی لفظ کا مطلب ’اولین دیوقامت جانور‘ ہے۔ تین کروڑ سال قدیم اس جانور کا وزن 10 ٹن کے لگ بھگ رہا ہوگا جو گروہ کی شکل میں رہنا پسند کرتے تھے اور سبزی خور تھے-ماہرِینِ رکازیات کا کہنا ہے کہ انہیں کُل چار ڈائنوسارز کے ڈھانچے ملے ہیں جو اب تک دریافت ہونے والے ڈائنو سارز کی ایک نئی قسم ہے اس لیے اسے نیا نام بھی دیا گیا ہے۔ یہ نام اس کی جسامت سے نسبت رکھتا ہے۔ ڈائنوسار کی یہ نئی قسم دراصل ایک گروہ ’ساروپوڈو مورفس‘ یعنی چھپکلی کے پیروں والے ڈائنوسار کی قسم والے گروہ سے تعلق رکھتی ہے۔ بعد ازاں یہ ارتقائی مراحل طے کرتے ہوئے چار پیروں والے جانور میں تبدیل ہوئے۔
نئی قسم دریافت

نئی قسم دریافت

انٹرنیشنل

پیوٹن سے ملنا قیامت نہیں

شائع شدہ

کو

پیوٹن سے ملنا قیامت نہیں

امریکی وزیر ددفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ وہ روسی ہم منصب سے ملاقات کرنے میں کوئی قیامت محسوس نہیں کرتے۔ رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کا امکان دونوں ممالک کے صدور کی ہیلسینکی میں ملاقات کے بعد پیدا ہوا ہے مگر اس میں کتنی سنجیدگی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک اطالوی اخبار سے گفتگو کے دوران روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے کہا تھا کہ ہم نے امریکہ سے عالمی مسائل اور انسداد دہشتگردی کے موضوع پر بات چیت کی خواہش ظاہر کی تھی مگر لگتاہے کہ پینٹاگون فی الوقت تیار نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

جاپان: 222 ہلاکتیں

شائع شدہ

کو

جاپان: 222 ہلاکتیں

جاپان میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کے 31 صوبوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے دو ہفتوں میں 700 سے زائد لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ حکام کے مطابق 30 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہیروشیما، اوکایاما اور ایہیمے شہروں میں 70 ہزار افراد سے زائد عملہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ محکمہ قدرتی آفات کے مطابق پناہ گاہوں میں تقریباً 6 ہزار 700 سے زائد سیلاب زدگان موجود ہیں اور ملک کے 19 صوبوں سے 5.9 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کو 350 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہیروشیما، ایہیمے، اوکایاما، یاماگوچی، کویوٹو، گیفو، شیگا، ہویوگو، کوچی اور فوکواوکا کے علاقوں میں ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

مسجد اقصیٰ پردھاوا

شائع شدہ

کو

مسجد اقصیٰ پردھاوا

اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں 300 سے زائد یہودیوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ اطلاع کے مطابق آج صبح کے وقت 331 متعصب یہودی پولیس کی ہمراہی میں مسجد اقصیٰ کے بابِ المعارب سے حرم شریف کے صحن میں داخل ہوئے۔ بچوں سمیت یہودیوں کا یہ گروپ کچھ دیر تک مسجد اقصیٰ کے صحن میں پھرتا رہا۔ ماہِ جولائی کے آغاز میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے اسرائیلی اسمبلی ممبران کو 3 ماہ میں ایک دفعہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے بعد گذشتہ ہفتے وزیر زراعت اوریہودی ہوم پارٹی کے اسمبلی ممبر یوری آرئیل سمیت بعض اسرائیلی اسمبلی ممبران نے متعصب یہودیوں کی ہمراہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا تھا۔ یہودیوں کی مسجد اقصیٰ پر چڑھائیوں میں گذشتہ سال کے مقابلے سنجیدہ سطحی پر اضافہ ہوا ہے۔
یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر حملوں کی حامی "زخم" نامی اسرائیلی سوسائٹی کی گذشتہ روز شائع شدہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے نصف میں 22 ہزار سے زائد یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور یہ تعداد ابھی سے گذشتہ سال مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے یہودی آبادکاروں کی کُل تعداد سے تجاوز کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ مشرقی القدس کے قدیم شہر کے علاقے میں واقع مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ یہودی مسجد اقصیٰ کے نیچے حضرت سلیمان علیہ السلام کا مزار ہونے کے دعوے کے ساتھ مسجد میں کھدائی کا کام کر رہے ہیں اور حرم شریف میں ان کے بھی عبادت کے حق کا دعوی کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں