Connect with us

پاکستان

کنٹینر لاہور کی سڑکوں پر

شائع شدہ

کو

کنٹینر لاہور کی سڑکوں پر

لاہور میں لیگی کارکنوں کو ائیرپورٹ کی جانب جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے کنٹینرز مختلف شاہراوں پر کھڑے کر دیئے ہیں۔جمعہ کو لیگی قائد نواز شریف اور مریم نواز لندن سے لاہور واپس آرہے ہیں ، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔کارکنوں کو استقبال سے روکنے کے لیے پولیس نے نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے کارکنوں کو گرفتار کیا ہے، جبکہ دوسری جانب مختلف شاہراوں پر کنٹینرز بھی کھڑے کر دیئے ہیں۔لاہور میں مال روڈ، مزنگ، جاتی امراء اور دیگر سڑکوں پر کنٹینر رکھے گئے ہیں۔ لیگی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کنٹینرز رات گئے اہم علاقوں میں رکھ کر راستے بند کر دیے جائیں گے۔
کنٹینرز ڈرائیور کے مطابق ان کے کنٹینرز ائیرپورٹ کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا ہے ، اس لیے انہیں گزشتہ رات سے روکا گیا ہے۔

پاکستان

دین کے غدار

شائع شدہ

کو

دین کے غدار

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف دین کے غدار ہیں، 25 جولائی کو ن لیگ ماضی کی داستان بن جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دین کے ساتھ غداری کی، ان کا انجام قریب ہے۔ ق لیگ کے رہنما نے کہا ’الیکشن اور الیکشن کمیشن تو ٹھیک جا رہے ہیں لیکن شہباز شریف اور ن لیگ کی حالت خراب دکھائی دے رہی ہے۔‘ چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک اور اداروں کے خلاف ہے، اب شریف خاندان کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پچیس جولائی ن لیگ کے خاتمے کا دن ہے اس لیے ووٹرز موسم کی پرواہ کیے بغیر پولنگ اسٹیشن جائیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

باپ کا بدلہ

شائع شدہ

کو

باپ کا بدلہ

پیرپگاڑا نے کہا آصف زراداری نے بھٹو خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہ دیکر باپ کا بدلہ لیا ہے آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا علم ہونے کے باوجود قوم سے غداری کی۔ سندھ میں امن سکیورٹی اداروں کی وجہ سے آیا صوبے میں اب جی ڈی اے کی حکومت بنے گی کیونکہ پیپلزپارٹی نے 10 سال تک کسان کے لئے کچھ نہیں کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں