Connect with us

شوبز

ریحام خان کے خلاف کارروائی کا اعلان

شائع شدہ

کو

ریحام خان کے خلاف کارروائی کا اعلان

فلم اور تھیٹر آرٹسٹ رمل علی نے ریحام خان کی کتاب میں ان کے بارے میں بعض الزامات عائد کئے جانے پر کہا ہے کہ وہ ریحام خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی. ریحام خان نے ان کے بارے میں جھوٹ اور بے بنیاد باتیں اپنی کتاب میں لکھی ہیں- جس سے ان کو ذہنی کوفت اور ان کی فیملی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمل علی نے کہا کہ ابھی مجھے شوبز میں آئے چند ہی سال ہوئے ہیں ان کا کسی سیاسی جماعت یا سیاست سے دور دور کا واسطہ نہیں. معلوم نہیں ریحام خان نے اپنی کتاب میں ان کے بارے میں ایسا کیوں لکھا. رمل علی نے کہا کہ ان کی عید الفطرپر فلم"سات دن محبت ان" ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے آئٹم سانگ سانگ"سوائی سیاں". میں شوبز میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہوں. میرا ایسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں-ایسے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگانے پرریحام خان کے خلاف قانونی ضرور کروں گی-دریں اثنا رمل علی اپنے وڈیو پیغام میں بھی اس امر کی تردید کرتے ہوئےکہا کہ ان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں جس پر وہ قانونی کارروائی کریں گی-
ریحام خان کے خلاف کارروائی کا اعلان

شوبز

7 سال بعد "سیلوٹ"

شائع شدہ

کو

7 سال بعد "سیلوٹ"

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان اور کنگ خان کے درمیان 6 سال قبل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ دونوں نے 7 سال تک کوئی بھی پروجیکٹ ساتھ نہیں کیا۔ کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کےاسٹور کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی لیکن اب کافی سالوں بعد دونوں کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور وہ ایک ساتھ کام کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، دونوں 7 سال بعد فلم ’سیلوٹ ‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’سیلوٹ‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جس میں وہ راکیش شرما کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کریں گی۔
کرینہ کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی کامیابی کے بعد قسمت اُن پر مہربان نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ فلم ’سیلوٹ‘ کے ساتھ ساتھ معروف ہدایتکار کرن جوہر کی نئی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سیلوٹ ‘ میں مرکزی کردار کے لئے کنگ خان سے قبل عامر خان کو خلاء باز راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی آفر کی گئی تھی جسے عامر خان نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کی مصروفیت اور فلم کی کریٹیو ٹیم کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ٹھکرادی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

اچانک جھٹکا

شائع شدہ

کو

اچانک جھٹکا

تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق کو انتخابی جلسے کے دوران کرنٹ لگ گیا۔ رپورٹ کے مطابق نارروال میں حلقہ این اے 78 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ابرار الحق شرکاء سے مخاطب ہونے کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اور جیسے ہی انہوں نے تقریر شروع کی انہیں کرنٹ لگ گیا، ابرار الحق نے ابھی پہلا جملہ مکمل ہی کیا تھا کہ ان کے ہاتھ میں مائیک سے انہیں کرنٹ لگا جس پر انہوں نے ایک جھٹکے سے مائیک پھینک دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابرارالحق کرنٹ کے جھٹکے سے تھوڑے گھبرا گئے تاہم اپنے رویے سے شرکاء کو یہ محسوس کرانے میں کامیاب رہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، جس کی وجہ سے لوگ بھی اطمینان سے اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔ بعدازاں ابرارالحق کو مائیک ٹھیک کرکے دیا گیا اور انہوں نے جلسے سے خطاب کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ڈیڈی مان گئے

شائع شدہ

کو

ڈیڈی مان گئے

بالی ووڈ ایکٹرسیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کی خوبصورتی اورمقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اوریہ سب جان کروہ بے حد خوش ہیں-واضح ہوکہ سارہ علی خان کواپنے فنی کیرئیرکی پہلی فلم"کیدارناتھ"کی وجہ سے بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا پڑاتھا لیکن اب وہ ایک بارپھرخود پر اوراپنی کیرئیرپرتوجہ مرکوزکئے ہوئے ہیں -سارہ علی خان کا کہنا ہرکہ پہلی فلم کے بعد ڈیڈی نے مجھے مزید فلمیں کرنے روک دیا تھا لیکن ان وہ اچھے موضوعات کی حامل فلموں میں کام کرنے کی اجازت دے چکے ہیں-انھوں نے بتایا کہ میں ان دنوں باقائدگی سے جم جارہی ہوں اورشائد اسی لئے میری خوبصورتی کے دیوانے ہوتے چلے جارہے ہیں-اوربہت سے بڑے ہدایت کاروں نے فلمیں آفرکی ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں