Connect with us

پاکستان

میڈیکل سکینڈل کی تحقیقات شروع

شائع شدہ

کو

میڈیکل سکینڈل کی تحقیقات شروع

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور ہائی کورٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ریٹائرڈ آرمی افسر کی جانب سے سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خلاف میڈیکل سکینڈل کی درخواست پر سماعت مقرر کی جائے ۔
درخواست گزار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل انعام الرحیم نے سابق آرمی چیف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے قانونی طور پر بنائے گئے پاک فوج کے میڈ یکل سٹور گودام کو تحلیل کیا اور اس کے ساتھ ساتھ جعلی اور غیر معیاری ادوایات تیار کروائیں اور فراہم کیں ۔ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ میڈ یکل ٹینڈر کا مکمل آڈٹ کرایا جائے ۔تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چند اعتراضات لگا کر درخواست واپس کردی تھی لیکن بعد ازاں درخواست گزار نے رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف درخواست جمع کرائی ۔

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خراب قیمہ دیا گیا

شائع شدہ

کو

خراب قیمہ دیا گیا

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، قوم نے جسے تین دفعہ وزیرِاعظم منتخب کیا اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں، جیل کے ڈاکٹر ہی ان کا معائنہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دونوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، انھیں ایک دن خراب قیمہ دیا گیا، تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیرِاعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا پیغام تھا کہ پچیس جولائی کو ووٹ دے کر بدلہ لیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

واپسی پرعمدہ بولنگ

شائع شدہ

کو

واپسی پرعمدہ بولنگ

زمبابوے سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں محمد عامر کی جگہ کھیلنے والے جنید خان نے انتخاب درست ثابت کر دیا۔ جنید خان نے ٹیم میں کم بیک کرتے ہوئے 5اوورز میں صرف 7رنز کے عوض 2شکار کیے،پاکستان نے دوسری تبدیلی کرتے ہوئے گردن کی تکلیف میں مبتلاحسن علی کو آرام دیتے ہوئے یاسر شاہ کو شامل کیا۔ دوسری جانب لیگ اسپنر نے بھی ون ڈے کرکٹ میں واپسی پر اچھی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7اوورز میں 10رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے نے برائن چاری، تریپانو،لیام روچی اور ٹینڈائی چتاراکوڈراپ کرکے پرنس میسوائیور، ایلٹن چگمبرا، رچرڈ نگاراوا اور ٹینڈائی چسورو کو شامل کیالیکن کارکردگی میں بہتری کے بجائے زوال آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں