Connect with us

پاکستان

داخلوں کیلئے اشتہارات پر پابندی

شائع شدہ

کو

داخلوں کیلئے اشتہارات پر پابندی

سپریم کورٹ نے ملک بھر کے نجی میڈیکل کالجز کو تاحکم ثانی داخلوں کے اشتہارات دینے سے روک دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام پیش ہوئے اور عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ ایف آئی اے نے 745 ملین روپے ریکور کر کے طالبعلموں کو واپس کیے۔ ایف آئی اے حکام نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی کہ یو ایچ ایس کو سینٹرلائز ایڈمیشن پالیسی بنانے کا حکم دیا جائے۔ اس موقع پر طلبہ کو رقوم کی واپسی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم چاہتے ہیں کہ میڈیکل کالجز اپنے اخراجات بھی پورے کرسکیں۔ ہم نے معیاری ڈاکٹرز بنانے ہیں لیکن میڈیکل کالجز چلانے کے شعبے میں دکاندار آچکے ہیں جو میڈیکل کالجزز میں 34 لاکھ روپے تک وصول کرکے والدین کا استحصال کر رہے ہیں۔

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خراب قیمہ دیا گیا

شائع شدہ

کو

خراب قیمہ دیا گیا

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، قوم نے جسے تین دفعہ وزیرِاعظم منتخب کیا اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں، جیل کے ڈاکٹر ہی ان کا معائنہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دونوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، انھیں ایک دن خراب قیمہ دیا گیا، تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیرِاعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا پیغام تھا کہ پچیس جولائی کو ووٹ دے کر بدلہ لیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

واپسی پرعمدہ بولنگ

شائع شدہ

کو

واپسی پرعمدہ بولنگ

زمبابوے سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں محمد عامر کی جگہ کھیلنے والے جنید خان نے انتخاب درست ثابت کر دیا۔ جنید خان نے ٹیم میں کم بیک کرتے ہوئے 5اوورز میں صرف 7رنز کے عوض 2شکار کیے،پاکستان نے دوسری تبدیلی کرتے ہوئے گردن کی تکلیف میں مبتلاحسن علی کو آرام دیتے ہوئے یاسر شاہ کو شامل کیا۔ دوسری جانب لیگ اسپنر نے بھی ون ڈے کرکٹ میں واپسی پر اچھی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7اوورز میں 10رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے نے برائن چاری، تریپانو،لیام روچی اور ٹینڈائی چتاراکوڈراپ کرکے پرنس میسوائیور، ایلٹن چگمبرا، رچرڈ نگاراوا اور ٹینڈائی چسورو کو شامل کیالیکن کارکردگی میں بہتری کے بجائے زوال آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں