Connect with us

شوبز

امیتابھ بچن کی حرکت مایوسی کا باعث

شائع شدہ

کو

امیتابھ بچن کی حرکت مایوسی کا باعث

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو بہو ایشوریا رائے بچن کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے گھر کی خواتین اہلیہ جیابچن، بیٹی شوئیتا نندا، نواسی نویا نندا اور پوتی آرادھیا رائے بچن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں چیمپئنز قرار دیا تھا، تاہم امیتابھ ان خواتین کے ساتھ اپنی بہو ایشوریا رائے بچن کی تصویر شیئر کرنا بھول گئے اور ان کا یہی اقدام سوشل میڈیا صارفین کوسخت ناگوارگزرا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے براہ راست امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امیتابھ نے ایشوریا رائے کو شامل نہ کرکے بالکل اچھا نہیں کیا وہ اس تصویر میں شامل ہونے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا بالی ووڈ کی پہلی بین الاقوامی شخصیت ایشوریا رائے ایک باصلاحیت اور کامیاب ماں، بیٹی، بہن،  بیوی اور سب سے اہم کامیاب خاتون ہیں ، لہٰذا امیتابھ بچن کی اس حرکت سے مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے۔

شوبز

واپسی کا فیصلہ

شائع شدہ

کو

واپسی کا فیصلہ

ماضی کی معروف اداکارہ سائرہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے-سائرہ خان کا تعلق ملتان سے ہے جنہوں نے اپنے کیرئر کے دوران بہت سی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا لیکن کیرئر کے عروج پر انہوں نے شادی کرکے شوبز کی دنیا چھوڑ دی-سائرہ خان پندرہ سال سے زائد گمنام رہیں اور اس دوران ان کا کسی سے بھی رابطہ نہیں تھا لیکن چند روزقبل انہوں نے سوشل میڈیا جوائن کرتے ہوئے ماضی کی کئی یادگار تصاویر بھی پوسٹ کیں-سائرہ خان نے"کھوج نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہےاور جلد ہی میں دوبارہ کام کرتی ہوئی نظر آؤں گی-ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ کام کے سلسلے میں کراچی بات چیت جاری ہے جس کا فیصلہ ہوتے ہی میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کروں گی-یاد رہے کہ سائرہ خان کے یادگار ڈراموں میں بیٹی،پراندہ اور ساون شامل ہیں-
واپسی کا فیصلہ

 

واپسی کا فیصلہ

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

’’کون ہے یہ آدمی"

شائع شدہ

کو

’’کون ہے یہ آدمی"

اداکارہ ارمینا خان سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر بھڑک اٹھیں اور کہا ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانے کی اجازت کیسے دی گئی۔ارمینا خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں اور اداکاری کے علاوہ ملکی مسائل میں بھی بہت زیادہ دلچسپی لیتی ہیں اور اکثروبیشتر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز ارمینا خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو خوب کھری کھری سنادیں۔ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیاہے جس میں شیخ رشید کسی ٹاک شو میں بیٹھ کر فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہے ہیں۔ ارمینا خان نے فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے لیے نازیبا لفظ استعمال کرنے پر شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’’کون ہے یہ آدمی؟ اوریہ کیوں فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کیوں کررہاہے؟ اس کے علاوہ اسے کس نے اجازت دی اتنی نامناسب زبان ٹیلی ویژن پر استعمال کرنے کی؟


’’کون ہے یہ آدمی"

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

Yes. He’s the best

شائع شدہ

کو

Yes. He’s the best

اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘کا ٹیزر دیکھ کر حیران رہ گئیں اورمداحوں سے ٹیزر کے حوالے سےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک مداح نے ماہرہ خان سے فلم کے ٹیزر سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا ’کیا آپ نے ’زیرو‘کا ٹیزر دیکھا ہے، کیا آپ کو ٹیزر پسند آیا؟ ‘جس پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’جی ہاں! اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے شاہ رخ خان اورٹیزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا شاہ رخ خان بہترین ہیں۔‘‘Yes. He’s the best

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں