Connect with us

پاکستان

(ن) لیگی خاتون کا اعتراف بیوفائی

شائع شدہ

کو

(ن) لیگی خاتون کا اعتراف بیوفائی

اسلام آباد: چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے حکمراں اتحاد کو جتنے ووٹ ملنا تھے اتنے مل نہ سکے جب کہ (ن) لیگ کی خاتون سینیٹر نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعتراف کرلیا۔ بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔ کلثوم پروین کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا ہے۔

پاکستان

گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شائع شدہ

کو

گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شہر قائد میں گرمی کی شدید لہرکے امکانات معدوم ہو گئے15 جولائی سے 15ستمبر تک شہر میں مون سون بارشوں کا دورانیہ ہے تاہم قبل از وقت مون سون کے اثرات ماہ جولائی کے آغاز میں ہی نمودار ہونا شروع ہوجائیں گے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے جبکہ عید تعطیلات کے دوران شہرپر موجود بادل بھی پری مون سون ہی کی وجہ سے نمودار ہوئے تھے، پری مون سون کے بعد موسم میں بہتری آنے کی توقع ہے، رواں اور اگلے ماہ سمندر میں موسمیاتی تبدیلی کی کوئی غیر معمولی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق جون اور اگلے مہینے جولائی میں شہر میں رواں سال آنے والی گرمی کی لہر (ہیٹ ویو)کی طرز پر صورت حال دکھائی نہیں دے رہی اور واضح امکان ہے کہ مون سون کے اثرات کی وجہ موسم بتدریج بہتری کی جانب جائے گا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کی بارشیں کراچی میں ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں کم ہونے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کاغذات نامزدگی واپس

شائع شدہ

کو

کاغذات نامزدگی واپس

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کے انکشاف پر ان کی پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا۔ جس کے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، 2018 انتخابات کا سال ہے، آرٹیکل 63، 62 کی زد میں آنے سے بچنے کیلیے سیاسی رہنمائوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انھوں نے عرصے سے چھپائی ہوئی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کام شروع

شائع شدہ

کو

کام شروع

ملک بھرمیں اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائر ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے 849 حلقوں کیلئے 21 اپیلٹ ٹربیوبلز بنائے گئے ہیں،اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائرہوں گی۔ اپیلٹ ٹربیونلز23 سے 27 جون تک اپیلوں کونمٹائیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے 21 ہزار امیدواروں کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد امیدواروں کے حلف نامے اوراثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کرکے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں