Connect with us

کھیل

ٹرافی سے محرومی کا خطرہ

شائع شدہ

کو

ٹرافی سے محرومی کا خطرہ

شارجہ: پی ایس ایل میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے ہاتھوں سے ٹرافی پھسلنے لگی، 8 میچز میں 3 فتوحات حاصل کرنے والی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے باقی دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ملتان سلطانز کی ایک اور کراچی کنگز کی دونوں میچز میں ناکامی کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پیر کو آرام کا دن تھا، ایونٹ کا 25 واں میچ منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اسی وینیو پر راؤنڈ روبن لیگ مرحلے کے 30 میچز کا سلسلہ 16 مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔ کوالیفائر میچ 18 مارچ کو دبئی میں شیڈول ہے، الیمنیٹر ون اور ٹو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 20 اور 21 مارچ کو ہوں گے جب کہ فائنل 25 تاریخ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
اس وقت پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر بہت ہی دلچسپ صورتحال ہے، لاہور قلندرز کو مسلسل 6 شکستوں کے بعد 2 فتوحات حاصل ہوئیں، ناقص کارکردگی کی وجہ سے فرنچائز کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا صدمہ برداشت کرنا پڑا، اگلے دونوں میچز میں فتوحات بھی اسے پلے آف مرحلے تک رسائی نہیں دلا سکتیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں، دونوں ٹیموں کو بالترتیب 2 اور 3 میچز مزید کھیلنا ہیں، ان میں سے ایک میں دونوں آپس میں برتری کی جنگ بھی لڑیں گی، باہمی مقابلے کی فاتح ٹیم 12 پوائنٹس لے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گی، ہارنے والی کے پاس پھر بھی پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع ہوگا۔

کھیل

پاکستانی شائقین کیلئے خوشخبری

شائع شدہ

کو

پاکستانی شائقین کیلئے خوشخبری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کرے گا تاہم اس میں بھارتی ٹیم شامل نہیں۔
آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان اکتوبر 2019 میں سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس کے دوران 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے اور اسی سال نومبر میں قومی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ 2020 گرین شرٹس کے لیے مصروف ترین سال ہوگا جس کے دوران پاکستان کئی ٹیموں کی نہ صرف میزبانی کرے گا بلکہ قومی ٹیم کے دیگر ممالک دورے بھی شیڈول ہیں۔ جنوری 2020 میں پاکستان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس کے بعد فروری 2020 میں پاکستان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بنگلادیش کی میزبانی کرے گا۔ جون 2020 میں انگلینڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا جب کہ قومی ٹیم اسی ماہ آئرلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
اکتوبر 2020 میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کے لیے جنوبی افریقا کا دورے گی جب کہ نومبر 2020 میں پاکستان زمبابوے کی میزبانی کرے گا جس کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دسمبر 2020 میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ 2021 بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے مصروف ترین سال ثابت ہوگا جس کے دوران پاکستان جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا اور اس سال قومی ٹیم افغانستان، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور زمبابوے کی مہمان بھی بنے گی۔ پاکستان فروری 2021 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے جنوبی افریقا کی میزبانی کرے گا اور اپریل میں قومی ٹیم زمبابوے کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
جولائی 2021 میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے انگلینڈ جائے گی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران قومی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ ستمبر 2021 میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے افغانستان کی مہمان بنے گی اور دسمبر میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ اکتوبر 2021 میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی جس کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی اور دسمبر 2021 میں پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ 2022 میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز فروری میں آسٹریلیا کی میزبانی سے کرے گا جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی جس کے بعد اگست میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے سری لنکا جائے گی۔ نومبر 2022 میں پاکستان 5 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا اور نومبر میں ہی نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا جس کی میزبانی بھی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

فہرست تیا ر

شائع شدہ

کو

فہرست تیا ر

دوہ زمبابوے سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست رواں ہفتے کے آخر میں مرتب کیے جانے کا امکان ہے چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بورڈ حکام کے ساتھ مشاورت کرینگےٹور کیلیے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے سے قبل انجرڈ کھلاڑیوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کرکٹرز کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ 30جون کو ختم ہوجائیں گے، یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے معاہدوں کیلیے حتمی فہرست تاحال مرتب نہیں کی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار کھلاڑیوں کی تعداد کم لیکن معاوضے زیادہ رکھنے کی تجویز زیر غور ہے، رواں ہفتے کے آخر میں چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بورڈ حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔دوسری جانب تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بائیکاٹ کی دھمکی دینے والے زمبابوین کرکٹرز کے تنازع کی وجہ سے ابھی تک سہ ملکی سیریز کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ پاکستانی کرکٹرز مختصر تربیتی کیمپ کیلیے لاہور میں اکٹھے ہورہے ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

حُسن کے دیوانے

شائع شدہ

کو

حُسن کے دیوانے

فیفا ورلڈ کپ کے لیے روس پہنچنے والے غیرملکی شائقین مقامی لڑکیوں کی محبت میں گرفتار ہونے لگے۔فیفا ورلڈ کپ کے لیے روس پہنچنے والے غیرملکی شائقین مقامی لڑکیوں کی محبت میں گرفتار ہونے لگے، خاص طور پر ماسکو کی گلیوں میں غیرملکی افراد کو روسی لڑکیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ارجنٹائن کے ایک شائق آگسٹن اوٹیلو کا کہنا ہے کہ میں نے اب تک چار لڑکیوں کے موبائل نمبر حاصل کیے ہیں، میرا اپنے دوستوں کے ساتھ مقابلہ ہے کہ ہم یہاں پر کتنی لڑکیوں کے نمبرزحاصل کرپاتے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ایک مقامی کمیونسٹ لیڈر نے روسی خواتین کو خبردار کیا تھا کہ وہ غیرملکیوں سے دور رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں